برمنگھم:کامن ویلتھ گیمز 2022 میں بھارت کی شاندار کاکردگی کا سلسلہ جاری ہے اور آج خواتین ہاکی ٹیم نے کرو یا مرو کے میچ میں کینیڈا کو شکست دے کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی۔ گروپ اے کے اپنے آخری میچ میں بھارتی ٹیم نے کینیڈا کو 3-2 سے شکست دی۔بھارت کی جانب سے سلیمہ ٹیٹے، نونیت کور اور لالریمسیامی نے ایک ایک گول کیا جبکہ کینیڈا کی جانب سے برائن سٹیئرز اور ہننا ہاؤ نے گول کئے۔ India at CWG 2022
بھارت نے کرو یا مرو کے اس میچ میں مضبوطی سے شروعات کی اور میچ کے تیسرے ہی منٹ میں پنالٹی کارنر کو گول میں تبدیل کردیا۔ گُرجیت، کور سے گیند کو نیٹ تک پہنچانے میں چوک گئی لیکن سلیمہ نے بھارت کو 1-0 کی برتری دلائی۔ اس کے طعد نونیت کور نے دوسرے کوارٹر میں لالریمسیامی کے پاس کو گول میں بدل کر بھارت کو 2-0 کی برتری دلائی لیکن کینیڈا نے میچ میں واپسی کی۔ کنیڈین کھلاڑی سٹیئرز نے دوسرے کوارٹر کے اختتام سے عین قبل پنالٹی کارنر کو گول میں تبدیل کیا جبکہ ہننا ہاؤ نے تیسرے کوارٹر کے نویں منٹ میں گول کر کے اسکور 2-2 سے برابر کر دیا۔ India Hockey Team Reach Semis