اردو

urdu

ETV Bharat / sports

ورلڈ اتھلیٹکس کا انعقاد 2022 میں ہوگا - اوریگون عالمی چمپئن شپ

ٹوکیو اولمپکس ایک سال تک ٹلنے سے 2021 میں مجوزہ اوریگون عالمی چمپئن شپ کا انعقاد اب 2022 میں 15 سے 24 جولائی کے درمیان ہوگا تاکہ اس چمپئن شپ کا اولمپک سے ٹکراؤنہ ہو سکے۔

ورلڈ اتھلیٹکس کا انعقاد 2022 میں ہوگا
ورلڈ اتھلیٹکس کا انعقاد 2022 میں ہوگا

By

Published : Apr 9, 2020, 6:05 PM IST

کوروناوائرس کے سبب ٹوکیو اولمپکس ایک سال تک ملتوی ہونے سے 2021 میں مجوزہ اوریگون عالمی چمپئن شپ کا انعقاد اب 2022 میں 15 سے 24 جولائی کے درمیان ہوگا تاکہ اس چمپئن شپ کا اولمپک سے ٹکراؤنہ ہو سکے۔

ورلڈ اتھلیٹکس کا انعقاد 2022 میں ہوگا

اوریگون عالمی چمپئن شپ 2021 میں 6 سے 15 اگست کے درمیان ہونی تھی لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے ملتوی ہوئے ٹوکیو اولمپک سے ٹکراؤکی وجہ سے انعقاد کی تاریخ کو تقریبا ایک سال کے لئے آگے بڑھا دیا گیا هے۔

انٹر نیشنل اولمپک کمیٹی (آئی او سی) اور میزبان جاپان نے ٹوکیو میں اس سال جولائی میں منعقد ہونے والے اولمپک کھیلوں کو 2021 تک ملتوی کر دیا ہے جس کی وجہ سے اوریگون چمپئن شپ کو بھی آگے بڑھانا پڑا۔ ٹوکیو اولمپک کو 23 جولائی سے آٹھ اگست تک منعقد ہونا ہے۔

عالمی ایتھلیٹکس کمیٹی نے اوریگون عالمی چمپئن شپ کے منتظمین اور برمنگھم 2022 دولت مشترکہ کھیلوں اور یوروپین چمپئن شپ کے منتظمین کے ساتھ وسیع بات چیت کے بعد ان بڑے کھیلوں کی تقریبات میں تصادم سے بچنے کے لئے نئی تاریخوں کا اعلان کیا۔

عالمی ایتھلیٹکس کے صدر سیبسٹین کو نے کہا کہ یہ عالمی ایتھلیٹکس کے پرستاروں کے لئے سونے پر سہاگا جیسا ہے۔

شائقین کو چھ ہفتے تک مسلسل اعلی سطح کا مظاہرہ دیکھنے کو ملے گا اور عالمی چمپئن شپ کا دیگر بڑے مقابلوں سے ٹکراؤنہیں ہو گا۔ عالمی چمپئن شپ کے بعد دولت مشترکہ کھیلوں اور یوروپین چمپئن شپ کا اہتمام کیا جائےگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details