اردو

urdu

ETV Bharat / sports

ٹوکیو اولمپک کی الٹی گنتی شروع

جاپان کے ٹوکیو میں 24 جولائی 2020 سے شروع ہونے والے اولمپک کھیلوں کی الٹی گنتی شروع ہو گئی ہے.

ٹوکیو اولمپک کی الٹی گنتی شروع

By

Published : Jul 25, 2019, 12:36 PM IST

کھیلوں کے اس سب سے بڑے میلے میں بھارتی خاتون ہاکی ٹیم کی کپتان رانی رامپال اور مرد ہاکی ٹیم کے کپتان من پریت سنگھ نے تاریخ رقم کرنے کی امید ظاہر کی ہے۔

ٹوکیو اولمپک کی الٹی گنتی شروع

واضح رہے کہ ٹوکیو میں 24 جولائی سے 9 اگست 2020 تک اولمپک کھیلوں کا انعقاد ہوگا، اس میں ہاکی کے ابتدائی راؤنڈ 25 جولائی سے شروع ہوجائیں گے اور دونوں زمروں کی بھارتی ہاکی ٹیموں کی توجہ فی الحال ان کھیلوں میں کوالیفائی کرنے پرمرکوز ہے۔

من پریت نے کہا کہ اولمپکس کی الٹی گنتی شروع ہو گئی ہے اور میٹنگوں میں ہم مسلسل کھلاڑیوں کو اس بات کی یاد دہانی کراتے رہتے ہیں کہ اولمپکس کے پہلے ہاکی میچ میں اب کتنے دن باقی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم اولمپک کے لیے کوالیفائی کی مسلسل تیاری کر رہے ہیں اور ہمارے پاس اپنی خامیوں کو دور کرنے کے لیے بہت کم وقت رہ گیا ہے، ساتھ ہی ہمیں اولمپکس ٹیسٹ ایونٹ اور بیلجیئم دورے کے لیے بھی تیاریاں کرنی ہے جس کا نومبر کےکوالیفائنگ ایونٹ پر بھی اثر پڑے گا۔

اس دوران خواتین ہاکی ٹیم کی کپتان رانی نے بھی اولمپکس تیاریوں کے سلسلے میں کہا کہ ہم سب نے ٹیم کو آگے لے جانے کے لیے کافی قربانی دی ہے اور سبھی اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرنے کے مقصد کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ریو اولمپکس کی طرح اس بار بھی کوالیفائی کرنا ہے، ہم امید کر رہے ہیں کہ نومبر میں اپنے گھریلو ناظرین کے سامنے کمال کا کھیل دکھائیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details