اردو

urdu

ETV Bharat / sports

گریگور کا ریٹائرمنٹ کا اعلان - ڈویژن الٹیمیٹ فائٹنگ چمپیئن

عالمی شہرت یافتہ مکس مارشل آرٹس سپر اسٹار کونر میک گریگور نے کھیل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔

گریگور کا ریٹائرمنٹ کا اعلان
گریگور کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

By

Published : Jun 8, 2020, 9:53 PM IST

دو ڈویژن الٹیمیٹ فائٹنگ چمپیئن (یو ایف سی) کے ورلڈ چمپیئن نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک تصویر پوسٹ کی اور ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے فائٹنگ سے ریٹائر ہونے کا فیصلہ کیا ہے، شاندار یادوں کے لیے آپ سب کا شکریہ، یہ ایک بہترین سفر رہا۔

گریگور کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

ان کا کہنا تھا کہ یہ لاس ویگاس میں جیتے گئے میرے عالمی ٹائٹل کی فتح کے موقع پر والدہ کے ہمراہ لی گئی تصویر ہے اور آپ جو کچھ بھی چاہتے ہیں وہ آپ کا ہے۔

یاد رہے کہ اکتوبر 2018 میں روایتی حریف خبیب نورماگومیدوف کے ہاتھوں ہار ماننے کے بعد متنازع فائٹر نے گزشتہ سال مارچ میں بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔صرف یہی نہیں بلکہ اپریل 2016 میں بھی انہوں نے کھیل سے کنارہ کشی کا اعلان کردیا تھا تاہم بعد میں اپنا فیصلہ واپس لے لیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details