Qatar FIFA World Cup قطر فیفا ورلڈ کپ 2022 کا آغاز، جانیں پورا شیڈول - قطر فیفا ورلڈ کپ
قطر میں منعقد ہونے والا فیفا ورلڈ کپ 2022 اتوار 20 نومبر یعنی آج سے شروع ہو رہا ہے۔ فٹ بال کے اس مہاکمبھ میں کُل 32 ٹیمیں چیمپئن بننے کے لیے جدو جہد کریں گی۔ اس دوران 64 میچ کھیلے جائیں گے جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 18 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔ Details of Qatar FIFA World Cup
قطر فیفا ورلڈ کپ
By
Published : Nov 20, 2022, 7:42 PM IST
طویل انتظار کے بعد بالآخر قطر فیفا ورلڈ کپ 2022 آج سے شروع ہو رہا ہے۔ ٹورنامنٹ کا پہلا میچ میزبان قطر اور ایکواڈور کے درمیان البیعت اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ فیفا ورلڈ کپ میں کُل 32 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں سے 64 میچ کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ کے لیگ مرحلے میں کُل 48 میچز کھیلے جائیں گے جس میں ٹاپ 16 ٹیمیں اگلے راؤنڈ میں جائیں گی۔ تقریباً ایک ماہ تک جاری رہنے والے ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 18 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔
فیفا ورلڈ کپ کے یہ تمام میچز قطر کے 8 فٹبال اسٹیڈیموں میں کھیلے جائیں گے جن میں البیعت اسٹیڈیم، خلیفہ انٹرنیشنل اسٹیڈیم، التمامہ اسٹیڈیم، احمد بن علی اسٹیڈیم، لوزیل اسٹیڈیم، اسٹیڈیم 974، ایجوکیشن سٹی اسٹیڈیم اور الجنوب اسٹیڈیم شامل ہیں۔ قطر فیفا ورلڈ کپ لیونل میسی اور کرسٹیانو رونالڈو جیسے عظیم کھلاڑیوں کے لیے ورلڈ کپ جیتنے کا آخری موقع ہے جبکہ فرانس کے کائل ایمباپے Kylian Mbappe عالمی کھیل کے سب سے بڑے مرحلے میں واپس آگئے ہیں۔
قطر میں 2022 فیفا ورلڈ کپ کا آج سے باقاعدہ آغاز ہونے جا رہا ہے اس میں دنیا کے 32 ممالک عالمی چیمپئن بننے کے لیے میدان میں اتریں گے۔ رواں فیفا ورلڈ کپ کسی بھی عرب ملک میں منعقد ہونے والا پہلا فیفا ورلڈ کپ ہے۔ اس سال ہونے والے ورلڈ کپ میں 32 ٹیمیں عالمی تاج کے لیے مدمقابل ہوں گی جبکہ فٹبال دنیا کے عظیم کھلاڑی لیونل میسی اور کرسٹیانو رونالڈو کے لیے ورلڈ چیمپیئن بننے کا یہ آخری موقع ہے۔
اس دوران فیفا ٹورنامنٹ کی سب سے کامیاب ٹیموں میں شمار ہونے والی برازیل ٹیم اپنے ریکارڈ کو مزید بہتر کرنے کے ارادے سے تمام میچوں میں اترے گی اور اپنا ریکارڈ چھٹا ٹائٹل جیتنے کی کوشش کرے گی۔ فیفا 2022 میں ایکواڈور آج اپنے پہلے میچ میں قطر سے ٹکرائے گا۔ دنیا کے سب سے بڑے کھیلوں کے ایونٹ کے بارے میں جاننے کے لیے کچھ چیزیں یہ ہیں۔