اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Commonwealth Games 2022: سولہ سال بعد بھارتی خواتین ہاکی کی جھولی میں میڈل آیا - بھارتی خواتین ہاکی ٹیم

بھارتی خواتین ہاکی ٹیم نے کامن ویلتھ گیمز 2022 میں نیوزی لینڈ کو شوٹ آؤٹ میں شکست دے کر 16 سال بعد کامن ویلتھ گیمز کا تمغہ جیتا۔ India Women's Hockey Wins Bronze in Commonwealth Games

India Women Hockey Wins Bronze in Commonwealth Games
خواتین کی ہاکی میں میڈل جیتا

By

Published : Aug 7, 2022, 5:44 PM IST

Updated : Aug 7, 2022, 6:18 PM IST

برمنگھم:بھارت نے تیسری پوزیشن کے مقابلے میں نیوزی لینڈ کو 1-1 (شوٹ آؤٹ میں 2-1) سے شکست دے کر کانسے کا تمغہ جیتا۔ بھارت کی طرف سے واحد گول سلیمہ ٹیٹے 29ویں منٹ میں نے کیا جب کہ کیویز کے لیے اولیویا 59ویں منٹ میں گول کیا۔ شوٹ آؤٹ میں بھارت کی جانب سے سونیکا اور نونیت نے گول کیے۔ Indian woman Hockey Team Beat New Zealand

میچ کے پہلے کوارٹر میں بھارت نیوزی لینڈ پر حاوی رہا لیکن کیوی گول کیپر نے بھارت کو کھاتہ نہیں کھولنے دیا۔ دوسرے کوارٹر میں بھارتی ٹیم نے جارحانہ انداز برقرار رکھا اور ہاف ٹائم سے دو منٹ بپہلے ہی سلیمہ ٹیٹے نے گیند کو پوسٹ میں ڈال کر بھارت کو 1-0 کی برتری دلادی۔ میچ کے تیسرے کوارٹر میں نیوزی لینڈ ٹیم اسکور برابر کرنے کے لیے بے تاب تھی۔ نیوزی لینڈ نے ایک گول اس وقت کیا جب کوارٹر 3 کے اختتام میں صرف دو منٹ باقی تھے لیکن بھارت کے ویڈیو ریفرل کے بعد اسے غلط قرار دے دیا گیا اور بھارت کی برتری بنی رہی۔ Bronze in Commonwealth Games

میچ کے 58 ویں منٹ تک بھارت 1-0 کی برتری پر تھا اور کانسے کے تمغے سے چند قدم دو تھا جب لالریمسیامی کو یلو کارڈ ملا جس کے بعد میدان میں صرف 10 بھارتی کھلاڑی رہ گئے۔ مزید کھلاڑیوں کی بدولت نیوزی لینڈ نے بھارت ہاف میں جگہ بنالی۔ یہاں کیویز کو پہلے پینلٹی کارنر اور پھر پنالٹی اسٹروک ملا، جس کا استعمال کرتے ہوئے نیوزی لینڈ نے اسکور 1-1 سے برابر کر دیا۔

واضح رہے کہ بھارت کو سیمی فائنل میچ کے شوٹ آؤٹ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں 3-0 سے شکست ہوئی اور یہ میچ بھی شوٹ آؤٹ میں چلا گیا۔ نیوزی لینڈ نے پہلی کوشش میں گول کیا جبکہ بھارت ناکام رہا جس سے ٹیم پر دباؤ بڑھ گیا۔ یہاں بھارتی ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے کپتان سویتا پونیا نے نیوزی لینڈ کی اگلی چار کوششوں کو روک دیا، جبکہ سونیکا اور نونیت نے ایک ایک گول کرکے بھارت کو 2-1 سے جیت دلائی۔

Last Updated : Aug 7, 2022, 6:18 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details