اردو

urdu

ETV Bharat / sports

مرکزی کھیل وزیر نے ایم پی فنڈ سے ایک کروڑ روپے کا عطیہ کیا - مرکزی کھیل وزیر نے ایم پی فنڈ سے ایک کروڑ روپے کا عطیہ کیا

مرکزی کھیل وزیر کرین ریجیجو نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے وزیراعظم ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا۔

مرکزی کھیل وزیر نے ایم پی فنڈ سے ایک کروڑ روپے کا عطیہ کیا
مرکزی کھیل وزیر نے ایم پی فنڈ سے ایک کروڑ روپے کا عطیہ کیا

By

Published : Mar 28, 2020, 11:34 PM IST

مرکزی وزیر کھیل كرن ریجیجو نے کورونا وائرس کے متاثرین کی مدد کرنے کے لئے ہفتہ کو اپنے ایم پی ایل اے ڈی ایس فنڈ سے ایک کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا۔

مرکزی کھیل وزیر نے ایم پی فنڈ سے ایک کروڑ روپے کا عطیہ کیا

کورونا کے خلاف جنگ کے لئے کھیل، بالی وڈ، صنعت اور سیاسی دنیا کی کئی شخصیات نے مدد کے ہاتھ آگے بڑھائے ہیں اور وزیراعظم اور وزیراعلی راحت فنڈ میں مدد دی ہے۔

ریجیجو نے ٹویٹ کرکے کہاکہ وزیراعظم نریندر مودی نے یہ اعلان کیا ہے کہ اس وبا کو دیکھتے ہوئے بی جے پی کے تمام رہنما اپنے ایم پی فنڈ سے ایک کروڑوزیر اعظم قومی امدادی فنڈ میں دیں ۔

انہو نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ملک کو مصیبت کی گھڑی سے نجات دلانے کے لئے ہم سب کو آگے آنے کی ضرورت ہے۔ ہمیں اپنی ذمہ داری کا احساس ہے۔ لوگوں کو بھی ہونا چا ہئے۔

انہوں نے کہاکہ آج ہم ملک کے لئے آگے آئیں گے کل ہمارا ملک اس وباء سے نجات پانے میں کامیا ب ہو گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details