ایڈیلیڈ: ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کوچ راہل دراوڑ نے خراب فارم کے باوجود اپنے نام کے اوپنر لوکیش راہل پر اعتماد ظاہر کیا ہے۔
دراوڑ نے بنگلہ دیش سے مقابلے سے قبل منگل کو ایک پریس کانفرنس میں کہاکہ"ان (سخت) حالات میں شاید ہم انہیں کچھ وقت دے سکتے ہیں۔ ہم ان کی مکمل حمایت کرتے ہیں، ہمیں اس بات کی کوئی فکر نہیں ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ جب وہ اچھا کھیلتا ہے تو وہ کیا اثر ڈال سکتا ہے۔ میں نے اسے کچھ ہفتے پہلے آسٹریلیا میں ٹاپ کلاس بولنگ کے خلاف دیکھا تھا۔ مجھے کوئی شک نہیں کہ ہمارے لیے کون اوپننگ کرنے والا ہے۔‘‘
ٹی 20 ورلڈ کپ کے ابتدائی مرحلے میں راہل کی کارکردگی اچھی نہیں رہی ہے۔ انہوں نے اپنی تین اننگز میں 22 رنز بنائے ہیں۔ راہل نے ٹورنامنٹ میں داخل ہونے سے پہلے پانچ ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں میں تین نصف سنچریاں اسکور کی تھیں۔ انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف وارم اپ میچ میں بھی 57 رنز بنائے لیکن وہ بڑے اسٹیج پر اپنی کارکردگی کو برقرار نہیں رکھ سکے۔