کوالالمپور:یہ ساتوک چراغ کے کیریئر کی بہترین بی ڈبلیو ایف رینکنگ ہے۔ برمنگھم کامن ویلتھ گیمز کی چیمپئن جوڑی نے ملیشیا کےموجودہ عالمی چیمپئن ایرون چیا اور سوہ ووئی یک کو سیدھے گیمز میں شکست دے کر انڈونیشیا اوپن جیتاتھا۔
سپر 1000 ٹائٹل جیتنے والی پہلی ہندوستانی جوڑی کے لیے یہ بہت اچھا سال رہا ہے اور وہ اب تک سوئس اوپن 2023 اور بیڈمنٹن ایشیا چیمپیئن شپ کے مینز ڈبلز ٹائٹل بھی جیت چکی ہے۔
دریں اثنا، ہندوستانی مردوں کے سنگلز کھلاڑی کدامبی سری کانت عالمی درجہ بندی میں تین مقام اوپر چڑھ کر 19ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں، جب کہ لکشیا سین دو مقام کی چھلانگ لگا کر 18ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔
انڈونیشیا اوپن کے سیمی فائنل میں ڈنمارک کے وکٹر ایکسلسن سے ہارنے والے ایچ ایس پرنائے (عالمی نمبر نو) مینزسنگلز رینکنگ کے ٹاپ 10 میں واحد ہندوستانی ہیں۔ نوجوان ٹیلنٹ پریانشو راجاوت اپنے کیریئر کے بہترین 30ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔