اردو

urdu

ETV Bharat / sports

کھیل رتن ایوارڈ کمیٹی میں تبدیلی

ایک ہی سلیکشن کمیٹی کھیل رتن، ارجن ایوارڈ اور دروناچاریہ ایوارڈ کا انتخاب کرے گی۔

کھیل رتن ایوارڈ کمیٹی میں تبدیلی

By

Published : Aug 8, 2019, 11:36 PM IST

ہاکی کے جادوگر میجر دھیان چند کی سالگرہ (29 اگست) پر دیے جانے والے قومی کھیل ایوارڈ میں پہلے راجیو گاندھی کھیل رتن اور ارجن ایوارڈ اور دروناچاریہ ایوارڈ کا انتخاب مختلف کمیٹیاں کرتی تھیں لیکن اس بار ایک ہی سلیکشن کمیٹی سبھی قومی کھیل ایوارڈ منتخب کرے گی۔

اس سلیکشن کمیٹی میں 12 ممبرز ہوں گے اور اس کی صدارت سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جج مكندكم شرما کریں گے۔

کمیٹی میں 6 مرتبہ کی عالمی چیمپئن خاتون مکہ باز ایم سی میری كوم اور سابق بھارتی فٹ بال کپتان بائچنگ بھوٹیا کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ اس کمیٹی میں سابق خاتون کرکٹ کپتان انجم چوپڑا، سابق لانگ جمپ اتھیلیٹ انجو بابی جارج اور ٹیبل ٹینس کے کوچ کملیش مہتا کو بھی جگہ دی گئی ہے۔

کھیل سیکرٹری رادھے شیام جھلانيا، سندیپ پردھان، ٹاپ اسکیم کے سی ای او راجیش راجگو پالن کے علاوہ دو صحافیوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details