اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Champions Trophy 2025 چیمپئنز ٹرافی 2025 پاکستان سے منتقل ہونے کا امکان

چیمپیئنز ٹرافی کو ویسٹ انڈیز اور یو ایس اے منتقل کرنے سے ریاستہائے متحدہ کو ٹورنامنٹ کی میزبانی کے لیے ضروری انفراسٹرکچر تیار کرنے کے لیے ایک اضافی سال کا موقع ملے گا۔

چیمپئنز ٹرافی 2025 پاکستان سے منتقل ہونے کا امکان
چیمپئنز ٹرافی 2025 پاکستان سے منتقل ہونے کا امکان

By

Published : Jun 9, 2023, 10:29 PM IST

لاہور: چیمپئنز ٹرافی 2025 کو پاکستان سے ویسٹ انڈیز اور امریکہ منتقل کیے جانے کا امکان ہے۔ اطلاعات کے مطابق 2024 کا ٹی 20 ورلڈ کپ جو کہ ویسٹ انڈیز اور امریکہ میں ہونے کا منصوبہ ہے اور 50 اوور کی 2025 چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہونی ہے اب ان دونوں ایونٹ کے وینیوز میں تبدیلی ہو سکتی ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بجائے ویسٹ انڈیز اور امریکہ ممکنہ طور پر چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کر سکتے ہیں جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو اس تبدیلی کے لیے مالی معاوضہ مل سکتا ہے۔

کرکٹ ویب سائٹ نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) 2025 کا ٹورنامنٹ پاکستان سے کیریبین میں منتقل کرنے پر غور کر رہی ہے جب کہ 2024 کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اسکاٹ لینڈ اور آئرلینڈ میں منتقل کیا جائے گا۔

تاہم یہ بات چیت اپنے ابتدائی مراحل میں ہے اور صرف زبانی طور پر کی گئی ہے۔ آئی سی سی کے اگلے میڈیا حقوق کے لیے براڈکاسٹر بھی اس تجویز سے متفق ہیں، اور اگر معاملات آسانی سے آگے بڑھتے ہیں تو تبدیلیاں لاگو ہو سکتی ہیں۔

چیمپیئنز ٹرافی کو ویسٹ انڈیز اور یو ایس اے منتقل کرنے سے ریاستہائے متحدہ کو ٹورنامنٹ کی میزبانی کے لیے ضروری انفراسٹرکچر تیار کرنے کے لیے ایک اضافی سال کا موقع ملے گا۔

مزید برآں، چونکہ چیمپئنز ٹرافی میں ٹی 20 ورلڈ کپ کے مقابلے کم میچز ہوتے ہیں اس لیے اسے ویسٹ انڈیز اور امریکہ کے لیے لاجسٹک طور پر زیادہ قابل عمل آپشن کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ یو این آئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details