پیرس:پیرس سینٹ جرمین (PSG) کلب کے صدر ناصر الخیلفی نے گزشتہ سیزن میں ٹیم کی کارکردگی پر تنقید کی تھی جس کے بعد برزایل کے تجربہ کار فٹبالر نیمار اس سیزن میں کلب چھوڑنے پر غور کر رہے ہیں۔ سنہ 2017 میں برازیل کے سُپر اسٹار نیمار سب سے مہنگے کھلاڑی بن گئے تھے جب پی ایس جی نے انہیں 222 ملین یورو میں بارسلونا سے اپنے کلب میں سائن کیا تاہم وہ اس عرصے کے دوران پی ایس جی کو چیمپئنز لیگ میں لے جانے میں ناکام رہے۔ رپورٹس کے مطابق کلب کی جانب سے حوصلہ افزائی نہ ملنے کے بعد نیمار اب کلب چھوڑنے پر غور کر رہے ہیں۔ Neymar Considering Leaving PSG
Neymar Considering Leaving PSG: نیمار پی ایس جی چھوڑنے پر غور کر رہے ہیں: رپورٹ - پیرس سینٹ جرمین
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پیرس سینٹ جرمین Paris Saint Germain کے صدر ناصر الخیلفی نے حال ہی میں گزشتہ سیزن میں ٹیم کی خامیوں کے بارے میں بات کی تھی اور اس بات کی تصدیق کرنے سے انکار کیا کہ نیمار ابھی بھی 2022-23 میں کلب میں ہوں گے۔ Brazilian Superstar Neymar

برزایل کے تجربہ کار فٹبالر نیمار
ایک رپورٹ کے مطابق کلب نیمار کے لیے قدم اٹھانے پر غور کر رہا ہے اور اس سیزن میں ان کی جگہ کسی اور کھلاڑی کو کلب میں شامل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پی ایس جی کے صدر ناصر الخیلفی نے حال ہی میں گزشتہ سیزن میں ٹیم کی خامیوں کے بارے میں بات کی تھی اور اس بات کی تصدیق کرنے سے انکار کیا تھا کہ نیمار اب بھی 2022-23 میں کلب میں ہوں گے۔