دوحہ: فیفا ورلڈ کپ میں برازیل نے سوئزرلینڈ کو ایک-صفر سے شکست دے کر اگلے راؤنڈ یعنی پری کوارٹر فائنل مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ برازیل فرانس کے بعد دوسری ٹیم ہے جس نے پری کوارٹر فائنل مرحلے کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔ میچ کا واحد گول کیسیمیرو نے 83ویں منٹ میں کیا۔ Brazil edges Switzerland 1-0 at World Cup
گروپ جی میں برازیل 6 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔ اس کے ساتھ ہی سوئزرلینڈ 3 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ کیمرون اور سربیا کے 1-1 پوائنٹس ہیں۔ بہتر گول فرق کی بنیاد پر کیمرون تیسرے نمبر پر جب کہ سربیا چوتھے نمبر پر ہے۔ برازیل کے ونیشیئس نے گیند کو پنالٹی باکس کے کونے تک پہنچایا اور ڈفینڈرس کے بیچ سے جگہ بناتے ہوئے کیسیمیرو نے شاندار گول کیا۔
برازیل کی جانب سے ونیسیئس جونیئر نے 64ویں منٹ میں شاندار گول کیا۔ انہوں نے کیسمیرو سے پاس حاصل کیا اور گول کیا۔ انہوں نے گول کا جشن بھی منایا لیکن بعد میں ریفری نے اسے آف سائیڈ بتایا اور گول ڈس الاوڈ کردیا۔