نئی دہلی: چھ بار کی عالمی چیمپئن اولمپک میڈلسٹ اور بھارت کی لیجنڈری باکسر ایم سی میری کوم کو نئی ذمہ داری ملی ہے۔ میری کوم کو متفقہ طور پر انڈین اولمپک ایسوسی ایشن کا چیئرپرسن منتخب کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ لیجنڈ ٹیبل ٹینس کھلاڑی اور دو مرتبہ کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے والے اچنت شرتھ کمل کو نائب چیئرپرسن منتخب کیا گیا ہے۔ انہیں ماضی میں کھیل رتن کے لیے بھی منتخب کیا گیا تھا۔ Boxing star Mary Kom elected as the chairperson of the Athletes' Commission of IOA
واضح رہے کہ ماضی میں میری کوم، پی وی سندھو، شیوا کیشوان سمیت 10 کھلاڑی IOA ایتھلیٹس کمیشن کے ممبران کے طور پر بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں۔ میری کوم کی بات کریں تو وہ دنیا کی واحد باکسر ہیں جنہوں نے آٹھ بار عالمی چیمپئن شپ میں تمغے جیتی ہیں۔ وہ لائٹ فلائی ویٹ کیٹیگری میں دنیا کی نمبر ایک باکسر بھی رہ چکی ہیں۔