اردو

urdu

ETV Bharat / sports

میریکوم کو کانسے کے تمغے پر اکتفا کرنا پڑا - بھارتی باکسر وکاس کرشنن (69) اور سمرنجيت گراس (60) نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ

بھارتی باکسر وکاس کرشنن اور سمرنجیت گراس نے ایشیا اوسینا کوالیفائنگ ٹورنامنٹ میں اپنے اپنے میچوں میں جیت حاصل کر کے فا ئنل میں داخلہ لے لیا جبکہ اسٹار خاتون باکسر میریکوم کو کانسے کے تمغے پر ہی اکتفا کرنا پڑا۔

میریکوم کو کانسے تمغے پراکتفا کرنا پڑا
میریکوم کو کانسے تمغے پراکتفا کرنا پڑا

By

Published : Mar 10, 2020, 11:47 PM IST

دولت مشترکہ (کامن ویلتھ) کھیلوں کی گولڈ میڈلسٹ بھارتی باکسر وکاس کرشنن (69) اور سمرنجيت گراس (60) نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایشیا / اوسنيا اولمپکس کوالیفائنگ باکسنگ ٹورنامنٹ میں اپنے وزن کی کٹیگری میں منگل کے روز فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا

میریکوم کو کانسے تمغے پراکتفا کرنا پڑا

جبکہ ایم سی میریکوم (51 کلوگرام)، امت پنگھل (52)، لولينا بورگوهین (69) اور پوجا رانی (75) کو سیمی فائنل میں ہار کر کانسے کے تمغے پر اکتفا کرنا پڑا۔

وکاس، سمرنجيت، مریم، پنگھل، لولينا اور پوجا سیمی فائنل میں پہنچ کر پہلے ہی ٹوکیو اولمپک کے لیے کوٹہ حاصل کر چکے ہیں۔ وکاس اور سمرنجيت نے فائنل میں پہنچ کر اپنے لیےکم سے کم چاندی کا تمغہ تو پکا کر لیا ہے۔

وکاس نے دوسری سیڈ اور دو مرتبہ کے عالمی چیمپئن شپ کانسے کے تمغے کا فاتح کزاکستان کے ابلَیکہان زهوسُپوو کو قریبی جدوجہد میں 3-2 سے شکست دی۔ 28 برس کے وکاس کا فائنل میں بدھ کے روز اردن کے ایشاه حسین سے مقابلہ ہوگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details