بی ایف آئی کے انتخابات ستمبر میں ہونے والے تھے لیکن کورونا کی وجہ سے اسے ملتوی کردیا گیا تھا۔ حال ہی میں انتخابات کے لیے نئی تاریخ کا اعلان بھی کیا گیا۔ انتخابات اور بی ایف آئی کی سالانہ جنرل میٹنگ 18 دسمبر کو ہریانہ کے گروگرام میں ہونی تھی لیکن کورونا کی وجہ سے اس انتخابات کو ایک بار پھر ملتوی کردیا گیا۔
باکسنگ فیدریشن کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق بی ایف آئی کی ریاستی یونِٹس نے کورونا کی وجہ سے حفاظت کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا تھا۔ بیشتر ممبر ریاستی انجمنوں نے انتخابات کے لیے الیکشن افسر راجیش ٹنڈن کو خط لکھا اور کورونا کے خطرے کا حوالہ دیتے ہوئے انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی۔