عالمی چمپئن شپ نقرئی تمغہ یافتی امت پنگھل (52 کلوگرام)، دولت مشترکہ کھیلوں کے گولڈ میڈلسٹ وکاس کرشنن (69 کلوگرام)، ایشیائی چمپئن شپ کی طلائی فاتح پوجا رانی (75 کلوگرام)، لولينا بورگوهین (69 کلوگرام) ، اشیش کمار (75 کلوگرام) اور ستیش کمار (91 کلوگرام پلس) نے ایشیا / اوشیانااولمپکس کوالیفائنگ باکسنگ ٹورنامنٹ میں اپنے اپنے مقابلے جیت کر سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا ہے اور اس سال ہونے والے ٹوکیو اولمپکس کا کوٹہ حاصل کر لیا ہے ۔
اس طرح بھارت کے چھ باکسر نے سیمی فائنل میں پہنچ کر اولمپک کوٹہ حاصل کر لیا۔ پیر کو امت پنگھل نے 52 کلوگرام کلاس میں فلپائن کے کرلو پالم کو 4-1 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی جہاں ان کا مقابلہ چین کے ہوجن جيانگان سے ہوگا۔
اس سے پہلے اتوار کو وکاس نے 69 کلوگرام کلاس میں تیسری سیڈ جاپان کے سیوونرئٹس اوكاجاوا کو 5-0 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی تھی اور اولمپک کوٹہ بھی حاصل کیا۔
وکاس اس جیت کے ساتھ تین بار اولمپک کے لئے کوالیفائی کرنے والے وجیندر سنگھ کے بعد دوسرے بھارتی باکسر بن گئے۔پوجا رانی نے بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تھائی لینڈ کی پومنيپا چوٹي کو 5-0 سے شکست دے کر اولمپک کا ٹکٹ حاصل کر لیا تھا۔ پوجا ٹوکیو کے لئے کوالیفائی کرنے والی پہلی بھارتئ باکسر بنیں۔ وہ پہلی بار اولمپک کھیلنے اتریں گي۔