ورلڈ باکسنگ چیمپئن شپ کی گولڈ میڈلسٹ نکہت زرین نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات بہترین لمحات میں سے ایک ہے۔ دو بار کی اسٹرینڈجا میموریل گولڈ میڈلسٹ نے کہا کہ وہ بین الاقوامی سطح پر تمغے جیتنا جاری رکھنا چاہتی ہیں تاکہ وہ وزیر اعظم مودی سے بار بار مل سکیں۔
تلنگانہ سے تعلق رکھنے والی 26 سالہ باکسر نکہت زرین نے حال ہی میں فلائی ویٹ (52 کلوگرام) زمرے میں 20 مئی کو استنبول میں تھائی لینڈ کے جیتپونگ جوٹاماس کے خلاف 5-0 سے جیت کے ساتھ طلائی تمغہ جیتا تھا۔ کانسے کا تمغہ جیتنے والی باکسر منیشا مان اور پروین ہڈا نے عالمی باکسنگ چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کے بعد یکم جون کو وزیر اعظم مودی سے ملاقات کی۔
نکہت نے آئی اے این ایس کو بتایا کہ میں اپنی زندگی میں پی ایم مودی سے ملاقات والے لمحے کو ہمیشہ یاد رکھوں گی۔ انہوں کہا کہ جب میں وزیراعظم سے ملنے سے پہلے بہت نروس تھی لیکن جس طرح سے انہوں نے بات کی، مجھے کبھی نہیں لگا کہ میں اتنے بڑے لیڈر سے مل رہی ہوں۔ انہوں نے بات چیت کو ایسے جاری رکھا، جیسے ہم خاندان میں بات کرتے ہیں۔ انہوں نے سب کچھ تفصیل سے پوچھا، جیسے میں تیاری کیسے کروں، کس ملک کے باکسر کا مقابلہ کرنا مشکل تھا۔'