اردو

urdu

ETV Bharat / sports

'وجیندر سنگھ مجھ سے ڈرتے ہیں' - وجیندر سنگھ

برطانوی نژاد پاکستانی باکسر عامر خان نے کہا کہ وہ بھارتی مکے باز وجیندر سنگھ سے مقابلہ کرنا چاہتے ہیں لیکن وجیندر ان سے ڈرتے ہیں۔

عامر خان اور وجیندر سنگھ ،

By

Published : Jun 3, 2019, 9:17 AM IST

عامر 12 جولائی کو جدہ میں ہونے والی سپر باکسنگ لیگ کے میچ میں ایک دیگر بھارتی مکے باز نیرج گویت کے خلاف رنگ میں اتریں گے۔

انہوں نے کہا کہ وہ کئی مرتبہ وجیندر سنگھ سے مقابلے کی امید ظاہر کی ہے لیکن اب تک ان دونوں کے مابین مقابلہ نہیں ہو سکا۔

وجیندر کے خلاف باکسنگ کرنے کی چاہت میں 32 سالہ اس باکسر نے گويت کے خلاف رنگ میں اترنے کے لیے انہوں نے وزن مرحلے میں بدلاؤ بھی کیا ہے۔

گويت کے خلاف 'دی شائننگ جیول' نامی فائٹ کے اعلان کے موقع پر دو مرتبہ کے عالمی چیمپیئن نے کہا کہ میں نے کئی بار وجیندر کے خلاف لڑنے کی خواہش ظاہر کی لیکن مجھے لگتا ہے کہ وہ مجھ سے ڈرے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایسا مقابلہ ہے جہاں ایک بھارتی باکسر عالمی چیمپیئن کے خلاف کھیلے گا اور مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ گويت نے اس چیلنج کو قبول کیا، جو کام وجیندر نہیں کر سکے وہ گويت کریں گے۔

پاکستان کے راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے عامر پیشہ ور باکسر بننے سے پہلے 17 سال کی عمر میں اولمپک تمغہ جیتنے والے برطانیہ کے سب سے کم عمر کے باکسر بنے تھے

انہوں نے یہ کامیابی سنہ 2004 میں ایتھنز اولمپکس میں چاندی کا تمغہ جیت کر حاصل کی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details