ملک کے ابھرتے نوجوان باکسر الہان ضحٰی نے مختصر عرصہ میں جونیئر سطح پر کافی شہرت حاصل کرلی ہے۔ اگر اس باکسر کی صلاحیتوں کو نکھارنے میں معاونت کی گئی تو سخت محنت کے ساتھ جلد سیکھنے والا یہ کھلاڑی بہت جلد باکسنگ کی دنیا کا نمایاں باکسر بن سکتا ہے۔
کولکاتہ کے 19 سالہ نوجوان باکسر الہان ضحٰی کی ایک پروگرام میں دہلی آمد ہوئی ہے۔ اس دوران ای ٹی وی بھارت کے نمائندے کے ساتھ خصوصی بات چیت میں الہان ضحٰی نے کہا کہ وہ بین الاقوامی سطح پر ملک اور قوم کا نام روشن کرنا چاہتے ہیں، میری خواہش ہے کہ میری جرسی کے پیچھے انڈیا لکھا ہو۔ یعنی میں انڈیا کی نمائندگی کروں۔
باکسر الہان ضحٰی بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کرنے کے خواہسمند کولکاتہ کے خدر پور کے رہنے والے الہان ضحٰی کے مطابق وہ اب تک آٹھ مرتبہ یوتھ اسٹیٹ چمپیئن شپ اور کئی مرتبہ انڈیا اوپن اور اسکول مقابلوں میں حصہ لے چکے ہیں۔ ان کے چھوٹے بھائی شعبان ضحٰی بھی سب جونیئر قومی سطح پر برونز میڈل جیت چکے ہیں۔
باکسر الہان ضحٰی بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کرنے کے خواہسمند باکسنگ سے متعلق سوال پوچھے جانے پر انہوں نے بتایا کہ بہت ہی کم عمری میں ان کے والد نے باکسنگ کلب میں داخل کرادیا تھا جس کے بعد انہوں نے پیچھے مڑکر نہیں دیکھا۔ اپنے حریفوں پر قہر بن کر ٹوٹ پڑنے والے الہان ضحٰی کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ 13 برسوں سے باکسنگ مقابلوں میں حصہ لے رہے ہیں جونیئر اور یوتھ چمپیئن شپ میں ریاستی سطح کے مقابلوں میں شرکت کرچکے ہیں۔
باکسر الہان ضحٰی بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کرنے کے خواہسمند باکسر الہان ضحٰی بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کرنے کے خواہسمند مزید پڑھیں:ہمیں تمام دس وکٹ حاصل کرنے کا یقین تھا: وراٹ
خدر پور اسکول آف فیزیکل کلچر میں تربیت حاصل کر رہے الہان ضحٰی نے 2012 میں درگاپور میں ہونے والی ریاستی جونیئر چمپیئن شپ میں پہلی بار شرکت کی اور دوسری پوزیشن حاصل کرکے سلور میڈل جیتا۔ اس کے بعد یہ سلسلہ چلتا رہا۔ اسی اکیڈمی سے علی قمر نے بھی باکسنگ کے رموز سیکھے تھے۔ الہان معراج الدین کو اپنا آئیڈیل قرار دیتے ہیں۔ لیکن ان کا کہنا ہے کہ کوچ صیادت خان نے ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے میں اہم رول ادا کیا ہے ۔وہ باکسر وجیندر سے بھی متاثر ہیں۔
باکسر الہان ضحٰی بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کرنے کے خواہسمند لیکن افسوس ہے کہ اتنی کامیابی کے بعد بھی الہان کو کسی بھی طرح کی مالی مدد نہیں ملی ہے۔ یہاں تک کہ اسکول کی فیس وغیرہ بھی معاف نہیں کی گئ ہے ۔اس کا انہیں ملال ہے۔
باکسر الہان ضحٰی بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کرنے کے خواہسمند
الہان ضحٰی میں بے پناہ صلاحیت موجود ہے۔ الہان ضحٰی قوم کا قیمتی سرمایہ ہے ان کو تمام تر سہولیات اور ہر قسم کی ممکن معاونت فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔