اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Duleep Trophy ڈومیسٹک سیزن کا آغاز دلیپ ٹرافی سے ہوگا، دیودھر ٹرافی کی واپسی - بھارتی کرکٹ بورڈ

ہندوستان کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا آغاز 28 جون کو دلیپ ٹرافی سے ہوگا جبکہ دیودھر ٹرافی کی بھی تین سال بعد واپسی ہوگی۔ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے منگل کو اس کا اعلان کیا۔

ڈومیسٹک سیزن کا آغاز دلیپ ٹرافی سے ہوگا، دیودھر ٹرافی کی واپسی
ڈومیسٹک سیزن کا آغاز دلیپ ٹرافی سے ہوگا، دیودھر ٹرافی کی واپسی

By

Published : Apr 11, 2023, 6:17 PM IST

ممبئی:بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے 2023-24 کے سیزن کے لیے تیار کردہ شیڈول کے مطابق دلیپ ٹرافی کے میچز 28 جون سے 16 جولائی تک کھیلے جائیں گے۔ نیز، بورڈ کووڈ-19 کی وجہ سے پچھلے تین سیزن سے بند دیودھر ٹرافی کا انعقاد 24 جولائی سے 3 اگست تک کیا جائے گا۔

یہ ٹورنامنٹ، جو آخری بار 2019 میں منعقد ہوا تھا، اب دلیپ ٹرافی کی طرح علاقائی فارمیٹ میں کھیلا جائے گا۔

مانسون ختم ہونے کے بعد یکم سے 5 اکتوبر تک ایرانی کپ کا انعقاد کیا جائے گا جس میں باقی ہندوستان کا مقابلہ سوراشٹر سے ہوگا۔ ایرانی کپ کے فوراً بعد محدود اوورز کی کرکٹ شروع ہو جائے گی۔ ہندوستان کا ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ سید مشتاق علی ٹرافی 16 اکتوبر سے 6 نومبر تک کھیلی جائے گی جبکہ وجے ہزارے ٹرافی 23 نومبر سے شروع ہو کر 15 دسمبر کو ختم ہو گی۔

بھارت کا سب سے بڑا چار روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ رنجی ٹرافی 5 جنوری سے 14 مارچ تک چلے گا۔ عارضی شیڈول کے مطابق بورڈ تمام ٹورنامنٹس کو ایڈجسٹ کرنے کے لیے سیزن کو تھوڑا جلد شروع کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔

خواتین کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا آغاز سینئر ویمنز ٹی 20 ٹرافی سے ہوگا، جو 19 اکتوبر سے 9 نومبر 2023 تک کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:IPL 2023 آئی پی ایل کے 17ویں میچ میں راجستھان اور چنئی کے درمیان مقابلہ، جانیئے کس کا پَلاّ بھاری

سینئر ویمنز انٹر زونل ٹرافی 24 نومبر 2023 سے 4 دسمبر 2023 تک کھیلی جائے گی۔ سال 2024 کا آغاز سینئر ویمنز ون ڈے ٹرافی سے ہوگا جو 4 جنوری سے شروع ہوگا اور 26 جنوری 2024 کو فائنل میچ کے ساتھ ختم ہوگا۔

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details