Harmanpreet Kaur on Dot Balls : بلے بازوں کو اب بھی ڈاٹ بالز پر بہتری کی ضرورت ہے: ہرمن پریت - india captain harmanpreet kaur
ہرمن پریت نے کہا کہ ہم نے انگلینڈ کے خلاف بہت سی ڈاٹ بالز کھیلی ہیں۔ ہمیں اس طرف توجہ دینی ہوگی۔
گیکیبیرا: آئرلینڈ کو شکست دے کر خواتین کے ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی ہندوستانی ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کورکو آسٹریلیا کے خلاف اگلے اہم میچ میں اپنے بلے بازوں سے امید ہے کہ وہ ہر گیند کو رن میں میں تبدیل کریں گی۔ ہندوستان نے پیر کو بارش سے متاثرہ میچ میں ڈی ایل ایس کے ذریعے آئرلینڈ کے خلاف پانچ رنز کی جیت کے ساتھ آخری چار میں جگہ بنائی۔ اس سے قبل ہندوستان کو صرف انگلینڈ سے شکست کا سامنا کرنا پڑاتھا اور اس میچ میں ہندوستانی لڑکیوں نے مقررہ 120 گیندوں میں 51 گیندوں پر کوئی رن نہیں بنایا تھا جو بالآخر شکست کا سبب بنا۔ تاہم، آئرلینڈ کے خلاف آخری میچ میں، ہندوستان نے اس سمت میں اپنی سابقہ کارکردگی میں بہتری کرتے ہوئے 41 گیندیں چھوڑیں۔ آئرلینڈ کے خلاف ہندوستانی ٹیم نے چھ وکٹوں پر 155 رنز بنائے جس میں اسمرتی مندھانا کے ٹی ٹوئنٹی کیریئر کا بہترین اسکور 87 رنز بھی شامل ہے۔
ہندوستان آئرلینڈ کے خلاف ایک مرحلے پر مشکل میں تھا جب اس کے دس اوورز میں صرف 63 رن ہی بنے تھے۔ پاور پلے میں ہندوستان کے 42/0 کے مقابلے میں آئرلینڈ کا اسکور دو وکٹ پر 44 رنز تھا۔ تاہم بعد میں مندھانا کی شاندار اننگ کی بدولت ہندوستان ایک چیلنجنگ اسکور کھڑا کرنے میں کامیاب رہا۔
ہرمن پریت نے کہا کہ ہم نے انگلینڈ کے خلاف بہت سی ڈاٹ بالز کھیلی ہیں۔ ہمیں اس طرف توجہ دینی ہوگی۔ ہم ٹیم میٹنگ میں پہلے ہی اس بارے میں بات کر چکے ہیں۔ لیکن بعض اوقات، جب دوسری ٹیم بہت اچھی بولنگ کر رہی ہوتی ہے، تو 150 کا اسکور کرنا بھی تسلی بخش ہوتا ہے۔ ورلڈ کپ کے میچ کے دوران دونوں ٹیمیں ہمیشہ دباؤ میں رہتی ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ اگر بورڈ پر 150 رنز ہیں، توآپ کا پلڑا ہمیشہ بھاری رہتا ہے۔ ہم خود پر زیادہ دباؤ نہیں ڈال رہے ہیں۔ ہم صرف وہاں جا رہے ہیں اور وہاں کے حالات کو سمجھ رہے ہیں اور حالات کے مطابق کھیل رہے ہیں۔
انہوں نے کہا، "ڈاٹ بالز ایک ایسی چیز ہے جو ہمیں پہلے ہی پریشان کر رہی ہے۔ اگلے گیم میں، ہم اس شعبے میں بھی کچھ بہتری دیکھنا پسند کریں گے۔"
- یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا کو بڑا دھچکا، تجربہ کار کھلاڑی ٹیسٹ سیریز سے باہر
یہ پانچواں موقع ہے جب ہندوستانی ٹیم سیمی فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی ہے۔ اس سے قبل ٹیم 2009، 2010، 2018 اور 2020 میں یہ کارنامہ انجام دے چکی ہے۔
یواین آئی