یروشلم:بین الاقوامی باسکٹ بال فیڈریشن (ایف آئی بی اے) اور اسرائیل باسکٹ بال ایسوسی ایشن (آئی بی بی اے) نے منگل کو الگ الگ بیانات میں یہ اعلان کیا۔
ایف آئی بی اے کے فیصلے میں ہپوئل یروشلم اورایس ایل بینفیکا کے درمیان گروپ G کا کھیل شامل ہے، جو ابتدائی طور پر 17 اکتوبر کو اسرائیل میں شیڈول تھا، جبکہ گروپ F کا میچ ٹیلی کام بون اور ہاپول ہولون کے درمیان اگلی شام جرمنی میں کھیلا جانا تھا۔
ایف آئی بی اے نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل میں حالات سازگار ہونے پر نئی تاریخوں کا اعلان کیا جائے گا۔ یہ فیصلہ آئی بی بی اے کے ساتھ بات چیت کے بعد کیا گیا ہے۔