بنگلورو، آسٹریلیا کے تیز گیند باز جوش ہیزل ووڈ انجری کے باعث ہندوستان کے خلاف 9 فروری سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔کرکٹ آسٹریلیا (سی اے) نے اتوار کو یہ معلومات دی۔ سی اے نے بتایا کہ ہیزل ووڈ گزشتہ ماہ جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ میچ کے دوران ایڑی کی چوٹ سے جوجھ رہے ہیں۔ اس کی وجہ سے ہیزل ووڈ یہاں پریکٹس سیشن میں حصہ نہیں لے سکے اور کم از کم پہلے ٹیسٹ سے باہر رہیں گے۔
قابل ذکر ہے کہ ہیزل ووڈ سے قبل بائیں ہاتھ کے تیز گیندباز مچل اسٹارک بھی پہلے ٹیسٹ سے باہر ہوچکے ہیں جب کہ آل راؤنڈر کیمرون گرین بھی انگلی کی انجری کے باعث بولنگ نہیں کرسکیں گے۔ ایسی صورت حال میں آسٹریلیا کے پاس ناگپور ٹیسٹ کے لیے اسکاٹ بولانڈ اور لانس مورس کے ہی آپشن رہ جاتے ہیں۔ہیزل ووڈ نے اپنی انجری کے بارے میں کہا، "سڈنی ٹیسٹ میچ کی چوٹ ابھی باقی ہے۔ میں گھر پر (ہندوستان) دورے سے قبل میں کافی حد تک گیندبازی کر رہا تھا۔ یہ (انجری) شاید ٹھیک نہیں ہو رہی تھی جیسا کہ میں ہر سیشن کے درمیان چاہتا تھا۔"دریں اثنا، بولینڈ نے اتوار کو کپتان پیٹ کمنز کے ساتھ پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔ ہیزل ووڈ کا خیال ہے کہ بولینڈ ان کے خلا کو اچھی طرح پُر کریں گے۔
ہیزل ووڈ نے کہا، "اسکاٹی (بولینڈ) نے میلبورن کرکٹ گراؤنڈ (جنوبی افریقہ ٹیسٹ) پر بھی اچھی گیند بازی کی جہاں کی پچ فلیٹ تھی۔ وہاں گیند زیادہ سوئنگ نہیں ہو رہی تھی، اس لیے وہ جانتے ہیں کہ کس طرح طویل عرصے تک کسی ہوئی گیندبازی کرنی ہے۔"انہوں نے کہا، "ہمارے پاس لانس مورس بھی ہیں جو پچھلے ایک ماہ سے ریورس سوئنگ پر کام کر رہے ہیں اور انہوں نے یہاں بھی کچھ سیشنز میں اچھی محنت کی ہے۔ یہ کھلاڑی برصغیرمیں کھیلنے کے لیے پرجوش ہیں، یہ اس سے قبل یہاں نہیں کھیلے ہیں لیکن قابلیت ضرور رکھتے ہیں۔"
IND vs AUS 2023 آسٹریلیائی کھلاڑی جوش ہیزل ووڈ پہلے ٹیسٹ سے باہر
آسٹریلیا کے تیز گیند باز جوش ہیزل ووڈ گزشتہ ماہ جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ میچ کے دوران ایڑی کی چوٹ سے جوجھ رہے ہیں۔ اس کی وجہ سے ہیزل ووڈ یہاں پریکٹس سیشن میں حصہ نہیں لے سکے اور کم از کم پہلے ٹیسٹ سے باہر رہیں گے۔
جوش ہیزل ووڈ
ناگپور میں پہلے ٹیسٹ کے بعد ہندوستان اور آسٹریلیا بالترتیب دہلی، دھرم شالہ اور احمد آباد میں بھی ایک ایک ٹیسٹ کھیلیں گے۔ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) کے فائنل میں پہنچنے کے لیے ہندوستان کو یہ سیریز جیتنا ضروری ہے، جبکہ آسٹریلیا صرف ایک مثبت نتیجہ کے ساتھ ڈبلیو ٹی سی کے فائنل میں پہنچ جائے گا۔
مزید پڑھیں:India Home Series before T20 World Cup: آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل بھارت کا دورہ کریں گے
یواین آئی