اے او سی نے ایک بیان میں کہا،’آسٹریلیا ئی مین اولمپک باسکیٹ بال ٹیم کے رکن بینیس کو ٹوکیو میں اٹلی کے خلاف ایک میچ کے دوران چوٹ لگی تھی، جس کے بعد انھیں مقامی اسپتال لے جایا گیا اور ان کی چوٹ کی نگرانی کی گئی۔ انھیں کئی ٹیسٹ سے گذرنا پڑا اور ان کے صحتیاب ہونے کی امید ہے لیکن وہ اولمپک مقابلے کو جاری رکھنے کی حالت میں نہیں ہیں‘۔
بینیس نے اس پر کہا،’میں سچ میں مایوس ہوں کہ میں اولمپک میں کھیلنا جاری رکھ سکتا۔ میں باقی ٹیم کے ساتھ ایک تاریخی اولمپک میڈل کی تلاش میں اتنی محنت کر رہا تھا اور میں مایوس ہوں کہ اب میں یہ نہیں کر سکتا ہوں لیکن مجھے پورا یقین ہے کہ میرے ہم وطن یہ کام پورا کریں گے‘۔