اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Hockey World Cup 2023 ہاکی ورلڈ کپ میں آسٹریلیا نے ارجنٹینا سے ڈرا کھیلا - ہاکی ورلڈ کپ میں آسٹریلیا نے ارجنٹینا سے ڈرا کھیلا

مینز ہاکی ورلڈ کپ 2023 کے پول اے مقابلے میں ارجنٹینا اور آسٹریلیا کے درمیان میچ کھیلا گیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ 3-3 سے ڈرا پر ختم ہوا۔ آسٹریلیا اپنا اگلا میچ 20 جنوری کو جنوبی افریقہ کے ساتھ کھیلے گی۔ Argentina vs Australia in Hockey World Cup

ہاکی ورلڈ کپ میں آسٹریلیا نے ارجنٹینا سے ڈرا کھیلا
ہاکی ورلڈ کپ میں آسٹریلیا نے ارجنٹینا سے ڈرا کھیلا

By

Published : Jan 17, 2023, 9:00 AM IST

بھونیشور: تین بار کی عالمی چیمپئن آسٹریلیا نے پیر کو ایف آئی ایچ مردوں کے ہاکی ورلڈ کپ 2023 کے پول اے مقابلے میں ارجنٹینا کے ساتھ 3-3 سے ڈرا کھیلا۔ کلنگا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ارجنٹینا کی جانب سے تھامس ڈونیل (18ویں)، ماکو کاسیلو (32ویں) اور مارٹن فیریرو (48ویں) نے گول کیے جب کہ جیریمی ہیورڈ (9ویں)، ڈینیئل بیل (29ویں) اور بلیک گوورز (57ویں) نے آسٹریلیا کے لیے گول داغے۔ چوتھے کوارٹر کے اوائل میں فیریرو کے گول سے ارجنٹینا نے سب کو حیران کرتے ہوئے آسٹریلیا پربرتری حاصل کرلی تھی، لیکن آسٹریلیا نے ہار نہیں مانی اور آخر کار گاورز کے گول سے مقابلہ برابری پر ختم کرانے میں کامیاب رہی۔ ورلڈ کپ کی کامیاب ترین ٹیم آسٹریلیا اور امریکہ کی کامیاب ترین ٹیم ارجنٹائن کے درمیان اس میچ میں شروع سے ہی سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ ارجنٹینا کو پانچویں منٹ میں پنالٹی کارنر ملا، جس سے وہ فائدہ نہیں اٹھا سکا، جب کہ جیریمی نے نویں منٹ میں پنالٹی کارنر کو آسٹریلیا کے لیے گول میں تبدیل کیا۔

دوسرے کوارٹر کے شروع ہوتے ہی، ارجنٹینا نے ایک اور پینلٹی کارنر حاصل کیا، جس پر تھامس گول کرنے میں کامیاب رہے اور اسکور 1-1 سے برابر ہوگیا۔ فریرو مارٹن کو 27ویں منٹ میں گرین کارڈ کے سبب دومنٹ کے لیے پچ سے باہر جانا پڑا اور آسٹریلیا نے اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ہاف ٹائم سے صرف ایک منٹ قبل گول کر دیا۔ ارجنٹینا نے آسٹریلیا کی برتری کو زیادہ دیر قائم نہ رہنے دیا اور بریک کے بعد دوسرے ہی منٹ میں میکو نے فیلڈ گول کر کے اسکور 2-2 سے برابرکر دیا۔ دونوں ٹیموں نے تیسرے کوارٹر میں ایک ایک پنالٹی کارنر ضائع کیا جب کہ آسٹریلیا آخری کوارٹر میں ملے دونوں پنالٹی کارنر سے فائدہ اٹھانے میں ناکام رہا۔ فریرو نے آخر کار 48ویں منٹ میں آسٹریلوی ہاف تک دوڑ لگاتے ہوئے گیند کو نیٹ میں پہنچادیا۔

یہ بھی پڑھیں: Hockey World Cup 2023 سنسنی خیز مقابلے میں فرانس نے جنوبی افریقہ کو شکست دی

تین بار کی چیمپئن آسٹریلیا 2-3 سے پیچھے ہوچکی تھی اور شکست کے دہانے پر تھی لیکن دفاعی چیمپئن نے آخری سیٹی بجنے تک ہمت نہیں ہاری۔ آسٹریلیا نے آخری منٹوں میں گول کیپر کو ہٹاکر فارورڈ لائن میں ایک اضافی کھلاڑی کو تعینات کیا۔ انہیں اس کا فائدہ بھی ہوا اورگاورز نے میچ ختم ہونے سے صرف تین منٹ پہلے فری ہٹ حاصل کرکے گیندکو گولی کی طرح نیٹ کے اوپری حصے میں دے مارا۔ آسٹریلیا نے بالآخر 3-3 کا ڈرا کھیل کر ارجنٹائن کے ساتھ پوائنٹس کا اشتراک کیا۔ پول اے ٹیبل میں بالترتیب پہلے اور دوسرے نمبر پر موجود آسٹریلیا اور ارجنٹینا کے چار چار پوائنٹس ہیں اور دونوں براہ راست کوارٹر فائنل میں پہنچنے کے دعویدار ہیں۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details