اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Australia Reached in Final : بھارت کو شکست دے کر آسٹریلیا کی فائنل میں رسائی - australia reached in final by defeating india

ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلوی ٹیم نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بنائے۔ ٹیم کی جانب سے بیتھ مونی نے 37 گیندوں پر 54 رنز کی اننگز کھیلی۔

بھارت کو شکست دے کر آسٹریلیا کی فائنل میں رسائی
بھارت کو شکست دے کر آسٹریلیا کی فائنل میں رسائی

By

Published : Feb 23, 2023, 10:08 PM IST

ہندوستانی ٹیم کو خواتین ٹی ٹیوئنٹی ورلڈ کپ 2023 کے پہلے سیمی فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ آسٹریلوی ٹیم بھارت کو 5 رنز سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ گئی ہے۔ اب آسٹریلیا کا ٹائٹل میچ میں انگلینڈ یا جنوبی افریقہ سے مقابلہ ہوگا۔

ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں 173 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 8 وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز ہی بنا سکی۔ میچ میں بھارتی خواتین ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کور نے ففٹی سکور کی۔ انہوں نے 34 گیندوں پر 52 رنز کی اننگز کھیلی۔ جب کہ جمائما روڈریگز نے 24 گیندوں پر 43 رنز بنائے۔

ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلوی ٹیم نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بنائے۔ ٹیم کی جانب سے بیتھ مونی نے 37 گیندوں پر 54 رنز کی اننگز کھیلی۔ جبکہ کپتان میگ لیننگ نے 49 اور ایشلے گارڈنر نے 31 رنز بنائے۔ شکھا پانڈے نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ جبکہ دیپتی شرما اور رادھا یادو کو 1-1 کامیابی ملی۔

اس سے قبل اوپنر بیتھ مونی (54) کی شاندار نصف سنچری اور کپتان میگ لیننگ (49 ناٹ آؤٹ) کی دھماکہ خیز اننگز کی بدولت آسٹریلیا نے جمعرات کو خواتین کے ٹی 20 ورلڈ کپ 2023 کے سیمی فائنل میں ہندوستان کے سامنے 173 رن کا ہدف رکھا۔

مونی نے اہم میچ میں 37 گیندوں پر سات چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 54 رن بنائے۔ لیننگ نے 34 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 49 رن بنائے جس میں چار چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔

آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور اوپنر ایلیسا ہیلی کو رن بنانے کے لئے جد و جہد کرنی پڑی۔ انہوں نے مونی کے ساتھ پہلے وکٹ کے لیے 52 رن جوڑے لیکن وہ کبھی فارم میں نہ آ سکیں اور آٹھویں اوور میں 26 گیندوں پر 25 رن بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئیں۔

ہندوستانی گیند بازوں نے بھی ابتدائی اووروں میں چست گیند بازی کی اور آسٹریلیا ہاف ٹائم میں محض 69 رنوں کا اضافہ کر سکا۔

مونی نے 11ویں اوور میں دو چوکے لگا کر رفتار بڑھانے کی کوشش کی لیکن وہ اوور کی چوتھی گیند پر آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئیں۔ آسٹریلیا کو اننگز کے اختتام سے قبل بڑے اووروں کی ضرورت تھی جو ایشلے گارڈنر نے انہیں دیے۔

چوتھے نمبر پر بلے بازی کرنے آئیں گارڈنر نے 18 گیندوں پر پانچ چوکوں کی مدد سے 31 رن بنائے۔ دیپتی شرما نے 18ویں اوور میں شاندار یارکر کے ساتھ گارڈنر کو بولڈ کیا، لیکن تب تک وہ اپنا کام کر چکی تھیں۔ گارڈنر کے پویلین لوٹنے پر لیننگ نے آخری دو اووروں میں ہاتھ کھولے۔ گارڈنر-لیننگ کی کوششوں سے آسٹریلیا نے آخری پانچ اووروں میں 59 رنوں کا اضافہ کرکے 20 اووروں میں اسکور 172/4 تک پہنچا دیا۔

ہندوستان کے لیے شیکھا پانڈے نے چار اووروں میں 32 رن دے کر دو وکٹ لیے، جب کہ دیپتی (چار اوور، 30 رن) اور رادھا یادو (چار اوور، 35 رن) کو ایک ایک کامیابی ملی۔ رینوکا چار اووروں میں 41 رن دے کر سب سے مہنگی بالر ثابت ہوئیں

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details