اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Australia beat Sri Lanka اسٹوئنس کی دھماکہ خیز نصف سنچری، آسٹریلیا نے سری لنکا کو دی شکست - آسٹریلیا کو 158 رن کا ہدف دیا

سری لنکا نے چاریتا اسلانکا (38 ناٹ آؤٹ) کی اہم اننگز کی بدولت آسٹریلیا کو 158 رن کا ہدف دیا جسے آسٹریلیا نے 16.3 اوورز میں حاصل کر لیا۔Australia beat Sri Lanka

اسٹوئنس کی دھماکہ خیز نصف سنچری
اسٹوئنس کی دھماکہ خیز نصف سنچری

By

Published : Oct 25, 2022, 9:09 PM IST

Updated : Oct 25, 2022, 9:25 PM IST

پرتھ: آسٹریلیا نے مارکس اسٹوئنس (ناٹ آؤٹ 59) کی دھماکہ خیز نصف سنچری کی مدد سے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کے سپر 12 مرحلے میں سری لنکا کو سات وکٹوں سے شکست دے دی۔

سری لنکا نے چاریتا اسلانکا (38 ناٹ آؤٹ) کی اہم اننگز کی بدولت آسٹریلیا کو 158 رن کا ہدف دیا جسے آسٹریلیا نے 16.3 اوورز میں حاصل کر لیا۔ پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 89 رن کی زبردست شکست کے بعد اس جیت نے آسٹریلیا کو پہلے میچ میں سیمی فائنل کی دوڑ میں دوبارہ زندہ کر دیا ہے۔

ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا نے سست آغاز کیا۔ ڈیوڈ وارنر (11) اور مچل مارش (17) مختصر جدوجہد کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ گلین میکسویل نے رن ریٹ بڑھانے کی کوشش میں 12 گیندوں پر دو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 23 رن بنائے لیکن باؤنڈری پر آشین بندارا کے شاندار کیچ کے باعث انہیں پویلین لوٹنا پڑا۔

سری لنکا نے 13ویں اوور تک آسٹریلیا کے رن ریٹ کو قابو میں رکھا جبکہ کنگاروز کو جیت کے لیے سات اوورزمیں 61 رن درکار تھے۔ پانچویں نمبر پر بیٹنگ کے لیے آتے ہوئے، اسٹوئنس نے 18 گیندوں پر چار چوکوں اور چھ چھکوں کی مدد سے تیز 59 رن بنائے اور آسٹریلیا کو 21 گیندیں باقی رہتے ہدف تک پہنچنے میں مدد کی۔ کپتان ایرون فنچ نے 17ویں اوور کی تیسری گیند پر فاتحانہ رن بنا کر آسٹریلیا کو فتح دلائی۔ فنچ نے اسٹوئنس کا ساتھ دیتے ہوئے 31 رن بنائے، حالانکہ اس کے لیے انہوں نے 42 گیندیں کھیلی تھیں۔

یواین آئی

Last Updated : Oct 25, 2022, 9:25 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details