اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Durand Cup 2022 ایشیا کے سب سے قدیم فٹبال ٹورنامنٹ ڈورنڈکپ کا آغاز - ایشیا کے سب سے قدیم 131ویں فٹبال ٹورنامنٹ

ایشیا کے سب سے قدیم فٹبال ٹورنامنٹ ڈورنڈ کپ کا آج شام آغاز ہو رہا ہے۔ جس میں 20 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ ان بیس ٹیموں میں سے 11 ٹیمیں کلب کی ہوں گی جو کہ انڈین سُپر لیگ کھیلتی ہیں جبکہ پانچ ٹیمیں آئی لیگ سے اور اور چار ٹیمیں مسلح فورسز سے ہوں گی۔ Durand Cup begins this evening

Asia oldest football tournament – Durand Cup begins this evening
ایشیاکے سب سے قدیم فٹبال ٹورنامنٹ- ڈورنڈکپ کا آغازآج شام ہوگا

By

Published : Aug 16, 2022, 5:11 PM IST

نئی دہلی: ایشیا کے سب سے قدیم 131ویں فٹبال ٹورنامنٹ ڈورنڈ کپ کا آج شام آغاز ہو رہا ہے۔ افتتاحی میچ ایف سی گوا اور محمڈن اسپورٹنگ کلب کے درمیان آج شام کولکاتا کے ویویکانند یوا بھارتی کریڈانگن میں ہوگا۔ ٹورنامنٹ میں 20 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ سبھی ٹیموں کو چار گروپ میں تقسیم کیا جائے گا اور ہرگروپ میں پانچ ٹیمیں ہوں گی۔ Asia's Oldest Football Tournament – Durand Cup Begins This Evening

بیس ٹیموں میں سے 11 ٹیمیں کلب کی ہوں گی جو کہ انڈین سُپر لیگ کھیلتی ہیں، پانچ ٹیمیں آئی لیگ سے اور اور چار ٹیمیں مسلح فورسز سے ہوں گی۔ تاریخ میں پہلی بار یہ ٹورنامنٹ کئی شہروں میں منعقد کیا جارہا ہے۔ مغربی بنگال، آسام اور منی پور ڈورنڈ کپ 2022 کی میزبانی کر رہی ہیں۔ میچ سالٹ لیک اسٹیڈیم (کولکاتا، مغربی بنگال)، نیہاٹی اسٹیڈیم (نیہاٹی، مغربی بنگال)، کشور بھارتی اسٹیڈیم (کولکاتا ،مغربی بنگال)، کھومن لمپک اسٹیڈیم (امپھال ،منی پور) اور اندراگاندھی ایتھلیٹک اسٹیڈیم (گوہاٹی ،آسام) میں کھیلے جائیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details