ہانگژو:روہن بوپنا اور رتوجا بھوسلے نے مکسڈ ڈبلز ٹینس میں گولد میڈل جیت کر ایک اہم کارنامہ انجام دیا۔ روہن بوپنا اور رتوجا بھوسلے نے مکسڈ ڈبلز ٹینس میں چائنیز تائپے کو 6-2، 3-6، 410-4 سے شکست دے کر گولڈ میڈل حاصل کیا۔ . بھارتی جوڑی کا آغاز متزلزل تھا کیونکہ انہوں نے پہلا سیٹ ڈراپ کر دیا۔ چائنیز تائپے کے این شو لیانگ اور سونگ ہاو ہوانگ نے ابتدائی سیٹ میں کچھ عمدہ فارم کا مظاہرہ کیا اور بھارتی جوڑی کو 2-6 کے اسکور سے شکست دی۔ مایوس کن آغاز کے بعد بھارتی جوڑی نے دوسرے سیٹ میں اپنی شاندار کارکردگی کے ساتھ ٹائی بریک پر مجبور کیا۔
دونوں ٹینس اسٹارز میچ میں واپسی کے لیے پرعزم تھے اور انہوں نے دوسرا سیٹ 3-6 سے جیت لیا۔ دونوں ٹیموں کے برابر ہونے کے ساتھ ہی بھارت نے چائنیز تائپے کی جوڑی پر ٹیبل کا رخ موڑ دیا اور ٹائی بریک پر مجبور کیا اور اسے 4-10 کے اسکور سے جیت لیا۔ اس طرح یہ ان کے لیے گولڈن فنش رہا اور بھارت نے جاری ایشین گیمز میں ٹینس میں اپنا پہلا گولڈ حاصل کیا۔فائنل ٹینس میچ تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہا لیکن بھارت نے گولڈ میڈل جیتنے میں کوئی غلطی نہیں کی۔