ہانگژو:بھارت کی جیوتی سریکھا وینم نے ہفتہ کو جنوبی کوریا کو ہانگزو میں ہونے والے ایشین گیمز 2023 میں تیر اندازی خواتین کے انفرادی کمپاؤنڈ میں شکست دے کر ایونٹ میں بھارت کو 23 واں گولڈ ممیڈل دلایا۔ جیوتی سریکھا وینم نے جنوبی کوریا کی سو چایون کو 145-149 سے شکست دے کر طلائی تمغہ جیتا اور بھارت کو اپنا 23 واں طلائی تمغہ دلایا۔ اس سے قبل بھارتیہ آرچر ادیتی سوامی نے کمپاؤنڈ خواتین کے انفرادی مقابلے میں کانسہ کا تمغہ جیتا تھا۔ ادیتی سوامی کا مقابلہ انڈونیشیا کے رتیہ جلیجاتی فدھلی سے تھا۔
چین کے ہانگژو میں جاری ایشین گیمز میں بھارت نے میڈلس کے معاملے میں اپنا ہی ریکارڈ بریک کرتے ہوئے میڈلس کی تعداد 96 کر لی ہے۔ تیز انداز جیوتی وینم اس سے قبل اوجس دیوتلے کے ساتھ مل کر مکس ٹیم ایونٹ میں گولڈ میڈل جیت چکی ہیں۔ بھارت نے 2018 میں 70 میڈلس جیتے تھے۔ مکس ٹیم ایونٹ میں بھارتی جوڑی نے کوالیفکیشن راؤنڈ میں ایشیائی کھیلوں کے اپنے ریکارڈ کی برابری کرتے ہوئے جنوبی کوریا کے سو شیون اور جو جاہون کو 158-159 سے شکست دی تھی۔ یہ جاری ایشین گیمز میں تیر اندازی کا دوسرا گولڈ ہے۔