ہانگژو:ایشین گیمز میں، جیوتی سریکھا وینم، ادیتی سوامی اور پرنیت کور کی موجودہ عالمی چیمپئن تکڑی نے خواتین کی کمپاؤنڈ ٹیم کے فائنل میں تیسری سیڈ والی چینی تائپے کو ایک پوائنٹ سے شکست دے کر گولد میڈل جیت لیا ہے۔جیوتی، ادیتی، اور پرنیت نے مل کر 230 اسکور کیا جبکہ ان کے مخالفین نے آخری اینڈ تک 229 اسکور کیا۔ دوسرے ہاف میں چوتھے اینڈ پر تائیوان کا پہلا شاٹ ہدف سے باہر تھا جس سے بھارت کو ایک پوائنٹ کی برتری حاصل کرنے میں مدد ملی جسے بھارت نے آخر تک برقرار رکھا۔
اس سے قبلبھارتی تیر انداز جیوتی وینم، ادیتی سوامی اور پرنیت کور کی تکڑی نے ایشیائی کھیلوں کے خواتین ٹیم کمپاؤنڈ تیراندازی مقابلے میں انڈونیشیا کی تکڑی کو شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی تھی۔ تینوں نے ایشین گیمز کے فائنل میں جگہ پکی کرنے کے لیے انڈونیشیا کو 219-233 سے شکست دی۔جیوتی سریکھا وینم، ادیتی سوامی، اور پرنیت کور نے پہلے راؤنڈ میں پرفیکٹ 30 کے ساتھ عمدہ آغاز کیا جبکہ انڈونیشیا کی ٹیم صرف 27 اسکور کر سکی۔ بھارتی تیر اندازوں نے 9 پوائنٹس کی زبردست برتری حاصل کرتے ہوئے 51-60 پوائنٹس کے ساتھ اینڈ 1 سمیٹ لیا۔ بھارت نے کھیل میں اپنا تسلط برقرار رکھتے ہوئے پہلے ہاف میں 29 پوائنٹس جمع کیے اور اینڈ 2 کے دوسرے ہاف میں جہاں انڈونیشیائی جوڑی یکساں اسکور پر جم گئی۔ اینڈ 2 کے بعد اسکور لائن 108-118 کے ساتھ بھارت کے حق میں رہا۔ہانگ کانگ نے ایک بار ریڈ رنگ (8) پر نشانہ لگاتے ہوئے فائنل اینڈ میں مزید نیچے چلا گیا۔