ہانگژو:بھارت نے 35 کلومیٹر ریس واک مکسڈ ٹیم ایونٹ میں کانسہ کا تمغہ جیت لیا ہے، بھارت نے گیمز میں اپنے اب تک کے بہترین شو کا مظاہرہ کیا ہے۔اب چین کے ہانگژو میں جاری ایشین گیمز میں بھارت کے تمغوں کی تعداد 70 تک پہنچ گئی ہے جو کہ جکارتہ 2018 کے کھیلوں کے ایڈیشن میں ملے میڈلس کے برابر ہے۔
ایتھلیٹس رام بابو اور منجو رانی نے 5:51:14 کے مشترکہ ٹائمنگ کے ساتھ 35 کلومیٹر ریس واک مکسڈ ٹیم میں کانسے کا تمغہ حاصل کیا ہے۔
واضح رہے اب تک بھارت نے چین کے ہانگژو میں منعقدہ ایشین گیمز میں 70 میڈل پر قبضہ جمایا ہے۔ جس میں 15 گولڈ میڈل، 26 سلور میڈل اور 29 کانسے کے تمغے شامل ہیں۔میڈلس کی دوڑ میں میزبان چین سب سے آگے ہے۔چین نے ابھی تک کل 160 گولڈ میڈلس پر قبضہ جمایا ہے۔ چین کے بعد دوسرے مقام پر جاپان ہے جس نے ابھی تک 33 گولڈ میڈل اپنے نام کئے ہیں۔ تیسرے نمبر پر کوریا ہے جس نے ابھی تک چین کے ہانگژو میں منعقدہ ایشن گیمز میں 32 گولڈ میڈل جیتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت نے نیپال کو 23 رنز سے ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی
آج بھی کئی ایونٹ ہونا باقی ہے اس لئے بھارت کو تیر اندازی ، بیڈ منٹن میں بھی میڈل ملنا طئے ہے۔