بنگلورو:کیمپ 18 ستمبر کو باوقار ہانگ زو ایشین گیمز سے قبل اختتام پذیر ہوگا۔ ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم ایشیائی کھیلوں میں اپنی مہم کا آغاز 27 ستمبر کو سنگاپور کے خلاف کرے گی۔ ہندوستان کو پول اے میں کوریا، ملیشیا، ہانگ کانگ، چین اور سنگاپور کے ساتھ رکھا گیا ہے۔
ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم کی سابق کپتان رانی رامپال کا نام اس کیمپ کے لیے منتخب ہونے والی کھلاڑیوں میں شامل نہیں ہے۔
کور گروپ میں گول کیپر سویتا، رجنی ایتیمارپو، بچھو دیوی کھاریبام اور بنساری سولنکی شامل ہیں، جب کہ ڈیفنڈرز کی فہرست میں دیپ گریس ایکا، گرجیت کور، نکی پردھان، ادیتا، ایشیکا چودھری، اکشتا اباسو ڈھیکالے، جیوتی چھتری اور مہیما چودھری کا نام شامل ہے۔
کیمپ کے لیے بلائے گئے مڈفیلڈرز میں نشا، سلیمہ ٹیٹے، سشیلا چانو پکھرمبم، جیوتی، نوجوت کور، مونیکا، ماریانا کجور، سونیکا، نیہا، بلجیت کور، رینا کھوکھر، ویشنوی پھالکے اور اجمینا کجور شامل ہیں۔