ہانگژو:چین کے ہانگژو میں جاری ایشین گیمز میں بھارت نے میڈلس کے معاملے میں اپنا ہی ریکارڈ بریک کرتے ہوئے میڈلس کی تعداد 71 کر لی ہے۔آج تیز انداز جیوتی وینم، اوجس دیوتلے نے مکس ٹیم ایونٹ میں گولڈ میڈل جیت کر بھارت کو اس مقام پر پہنچایا ہے۔ بھارت نے 2018 میں 70 میڈلس جیتے تھے۔بھارتی جوڑی نے کوالیفکیشن راؤنڈ میں ایشیائی کھیلوں کے اپنے ریکارڈ کی برابری کرتے ہوئے جنوبی کوریا کے سو شیون اور جو جاہون کو 158-159 سے شکست دی۔ یہ جاری ایشین گیمز میں تیر اندازی کا پہلا گولڈ ہے۔
بھارت نے جکارتہ 2018 میں 70 تمغوں کی اپنی پچھلی بہترین کارکردگی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ اب بھارت کے پاس 71 تمغے ہیں جن میں 16 گولڈ، 26 سلور اور 29 کانسے کے تمغے شامل ہیں۔ اس جیت کے ساتھ ہی بھارت نے ایشین گیمز کے ایک ہی ایڈیشن میں سب سے زیادہ 16 گولڈ میڈلس کی بھی برابری کر لی ہے۔تیر اندازی میں بھارت کا یہ پہلا گولڈ میڈل جیتا ہے، کوریا کو 158 - 159 کے اسکور سے شکست دی ہے۔