اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Asian Games 2023 بھارت نے مردوں کی دس میٹر ایئر رائفل ٹیم شوٹنگ میں گولڈ میڈل جیتا، عالمی ریکارڈ بنایا - دیویانش سنگھ پوار ایشوریہ پرتاپ سنگھ تومر رودراکش

ایشین گیمز2023 کے دوسرے دن بھارت نے گولڈ میڈل جیت لیا ہے۔ یہ گولڈ میڈل دیویانش سنگھ پوار، ایشوریہ پرتاپ سنگھ تومر اور رودراکش پاٹل نے 1893.7 پوائنٹس کے ساتھ جیتا تھا۔ اس کے علاوہ بھارت نے شوٹنگ میں بھی عالمی ریکارڈ بنایا ہے۔India win First gold in shooting

India win 1 gold in shooting
India win 1 gold in shooting

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 25, 2023, 11:35 AM IST

Updated : Sep 25, 2023, 1:06 PM IST

ہانگژو: چین کے شہر ہانگژو میں جاری 23ویں ایشین گیمز میں بھارت کو بڑی کامیابی ملی ہے۔ ایشین گیمز2023 میں بھارت نے گولڈ میڈل جیت لیا ہے۔ اتوار کو شروع ہونے والے ایشین گیمز کے پہلے دن بھارت نے پانچ تمغے جیتے تھے، لیکن گولڈ میڈل نہیں جیتا تھا۔ آج پیر کو بھارت نے 10 میٹر رائفل مقابلے میں اپنا پہلا گولڈ میڈل حاصل کیا ہے۔ دیویانش سنگھ پنوار، ایشوریہ پرتاپ سنگھ تومر اور رودراکش پاٹل کی بدولت ملک کو ایشیائی گیمز 2023 میں پہلا گولڈ میڈل ملا ہے۔نشانے بازوں کی اس تکڑی نے مقابلے میں 1893.7 کا اسکور بنا کر طلائی تمغہ جیتا۔ یہ اسکور بنتے ہی بھارت نے چین کا ریکارڈ توڑ کر عالمی ریکارڈ بنا لیا ہے۔گزشتہ ماہ ہی چین نے باکو میں 1893.3 کے اسکور کے ساتھ یہ ریکارڈ بنایا تھا۔ لیکن اس بھارتیہ تکڑی نے 1893.7 پوائنٹس کے ساتھ چین کا ریکارڈ توڑ کر بھارت کے لیے ایک نیا ریکارڈ بنایا ہے۔ اس مقابلے میں چین نے کانسہ اور جنوبی کوریا نے سلور میڈل جیتا تھا۔

اس مقابلے میں سب سے زیادہ اسکور رودراکش پاٹل نے بنایا۔ رودراکش پاٹل ورلڈ چیمپئن شپ کے گولڈ میڈلسٹ ہیں اور پہلے ہی پیرس اولمپکس کے لیے کوالیفائی کر چکے ہیں۔ 19 سالہ رودراکش نے 632.5 کا اسکور کیا۔ اس کے علاوہ ایشوریہ پرتاپ سنگھ نے 631 اور دیویانش سنگھ تومر نے 629.6 اسکورکیا۔ اس سے پہلے دیوایانش ٹوکیو اولمپکس میں بھی بھارت کی قیادت کر چکے ہیں۔ گولڈ میڈل کے ساتھ تینوں انفرادی مقابلوں کے فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔ فائنل میں رودراکش تیسرے، ایشوریہ پانچویں اور دیوایانش آٹھویں نمبر پر ہیں۔ جب تینوں کھلاڑی فائنل میں داخل ہوں گے تو ان کی نظریں فائنل جیتنے پر ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں:رمیتا نے خواتین کے دس میٹر نشانے بازی مقابلے میں کانسے کا تمغہ جیتا

اس سے قبل اتوار کو بھارت نے ایک سلور اور ایک کانسے کا تمغہ جیتا تھا جبکہ کشتی رانی میں بھی مقابلوں کے پہلے دن دو چاندی اور ایک کانسے کے تمغوں کے ساتھ کل پانچ تمغے جیتنے میں کامیاب رہا۔ایشین گیمز کے دیگر مقابلوں کی بات کریں تو خواتین کرکٹ میں گولڈ میڈل کا فیصلہ بھی آج ہو گا۔ کیونکہ بھارتیہ خواتین کرکٹ ٹیم کا فائنل میچ سری لنکا کے خلاف کھیلا جانا ہے۔ اس کے علاوہ بھارتیہ کھلاڑی آج سے ٹینس اور ووشو میں اپنی مہم شروع کرنے جا رہے ہیں۔ شوٹنگ میں بھی مزید تمغوں کی توقع ہے کیونکہ بہت سے بھارتیہ نشانے باز مختلف زمروں میں مقابلہ کرتے نظر آئیں گے۔

ایشین گیمز میں آج کی میڈل پوزیشن

چین کے شہر ہانگژو میں جاری 19ویں ایشیائی کھیلوں میں پیر کو ہونے والے مقابلوں میں ممالک کی تمغوں کی پوزیشن اس طرح ہے:

ملک...........سونا...........چاندی.....کانسی.....کل

چین............27............11.......5......43

جنوبی کوریا.....5....6...6 ...17

جاپان............ 3.. 9. .. 6. ... 18

ازبکستان............3...4....3...10

ہانگ کانگ، چین....6.........2....2...6........ .10

ہندوستان......1......3....6....10

چائنیز تائی پے......1.....1....2...... 4

انڈونیشیا .......0..1...3...... ..4

منگولیا ......0...1...2......... .3

ایران .....0....1...1.......... 2

قزاقستان ...0....0....1.... ..2

متحدہ عرب امارات...0....1...1...2

برونائی دارالسلام....0...0....1........... ...1

ویتنام ...0.......0...2.... 2

مکاؤ، چین ..0....0...1....... .... 1

فلپائن ....0....0....1...1

شمالی کوریا ..0...0...1........... 1

تھائی لینڈ ........0....0 .........1... ......1

یو این آئی

Last Updated : Sep 25, 2023, 1:06 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details