ہانگژو:بھارت کے ایشین گیمز میں گولڈ میڈل کی تعداد اب 5 ہوگئی ہے۔ بھارتیہ نشانے باز سفٹ کور سامرا نے شاندار شوٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے انفرادی 50 میٹر رائفل تھری پوزیشنز (3P) ایونٹ میں گولڈ میڈل جیت لیا جب کہ آشی چوکسی نے ایشین گیمز میں کانسی کے تمغے پر اکتفا کیا۔
چین کے ہانگژو میں منعقدہ ایشین گیمز میں بھارت نے 25 میٹر پسٹل مقابلے میں گولڈ میڈل جیتا ہے۔ منو بھاکر، ایشا سنگھ، اور ریتھم سانگوان کی تکڑی نے 25 میٹر پسٹل مقابلے میں بھارت کو گولڈ میڈل دلایا۔ وہیں، اس سے قبل 50 میٹر رائفل تھری پلیئر ایونٹ میں بھی بھارت نے سلور میڈل اپنے نام کیا۔ اس میں مانینی کوشک، سیفٹ سامرا کور اور آشی چوکسی کی تکڑی دوسرے نمبر پر رہی۔اس طرح ایشین گیمز میں بھارت نے اپنا دم کھم دکھاتے ہوئے اپنے میڈلس کی کل تعداد کو 16 تک پہنچا دیا ہے۔