حیدرآباد: بھارت کی میزبانی میں ہونے والے ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کا بگل جلد ہی بجنے والا ہے۔ ٹورنامنٹ 5 اکتوبر سے شروع ہوگا۔ لیکن اس سے پہلے تمام 10 ٹیموں کو 2-2 پریکٹس میچ بھی کھیلنا ہوں گے۔ تمام 10 ممالک نے پہلے ہی ٹورنامنٹ کے لیے اپنی ٹیموں کا اعلان کر دیا تھا۔
اسکواڈ میں تبدیلی کی آخری تاریخ 28 ستمبر رکھی گئی تھی۔ ایسے میں ہندوستانی ٹیم نے اس دن اپنے سکواڈ میں اہم تبدیلی کرتے ہوئے فائنل ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ٹیم میں تجربہ کار گیندباز آر اشون کو شامل کرکے اکشر پٹیل کو باہر کر دیا گیا۔ ہندوستانی ٹیم کو اپنا پہلا پریکٹس میچ انگلینڈ کے خلاف 30 ستمبر کو گوہاٹی میں کھیلنا ہے۔ اس کے لیے اشون سمیت پوری ٹیم گوہاٹی پہنچ گئی ہے۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ ورلڈ کپ سے پہلے تمام وارم اپ میچ تین مقامات گوہاٹی، ترواننت پورم اور حیدرآباد میں کھیلے جائیں گے۔ ہندوستانی ٹیم اپنا دوسرا پریکٹس میچ 3 اکتوبر کو ہالینڈ کے خلاف کھیلے گی۔ یہ میچ تھرواننت پورم کے گرین فیلڈ انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔