اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Ashleigh Barty بارٹی کو آسٹریلیا کے اعلیٰ ترین کھیل اعزاز سے نوازا گیا - اعلیٰ ترین کھیل اعزاز سے نوازا گیا

ریٹائرڈ ٹینس اسٹار ایشلے بارٹی کو ان کے کیریئر میں دوسری بار آسٹریلیا کے اعلیٰ ترین کھیل اعزاز ’دی ڈان ایوارڈ‘ سے نوازا گیا ہے۔Ashleigh Barty

بارٹی کو آسٹریلیا کے اعلیٰ ترین کھیل اعزاز سے نوازا گیا
بارٹی کو آسٹریلیا کے اعلیٰ ترین کھیل اعزاز سے نوازا گیا

By

Published : Dec 9, 2022, 8:00 PM IST

کینبرا:بارٹی کو آسٹریلیا کے سالانہ ہال آف فیم کھیل اعزاز کی تقریب میں عظیم کھلاڑی ڈان بریڈمین کے نام سے منسوب ’دی ڈان ایوارڈ‘ سے نوازا گیا۔ وہ ایک سے زیادہ مرتبہ یہ ایوارڈ جیتنے والی تیسری کھلاڑی بن گئیں۔Ashleigh Barty Receives Australia Prestigious Award Today

اس سال میں عالمی نمبر ایک کے طور پر داخل ہونے والی بارٹی جنوری میں 1978 کے بعد آسٹریلین اوپن ٹینس سنگلز ٹائٹل جیتنے والی پہلی گھریلو کھلاڑی بنی تھیں۔ بارٹی نے ریٹائرمنٹ کے فیصلے کو بہترین وقت قرار دیا جس کے بعد ان کی کورٹ میں واپسی کے امکانات ختم ہو گئے ہیں۔ دی ڈان ایوارڈ ایسے کھلاڑی یا ٹیم کو دیا جاتا ہے جنہوں نے آسٹریلیا کے لئے متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہو۔

اس کے دو ماہ بعد تین بار کی گرینڈ سلیم چیمپئن نے صرف 25 سال کی عمر میں ٹینس سے ریٹائرمنٹ کا حیران کن اعلان کیا۔ بارٹی نے کل رات کہا، "یہ سال یقینی طور پرمیرے لئے سب سے خوشگوارآسٹریلین اوپن تھا، چاہے نتیجہ کچھ بھی ہو۔" میں خود کو آزاد محسوس کررہی ہوں۔ میں نے نتائج کی پرواہ کیے بغیر کھیلا اور ایک چھوٹے بچے کی طرح کھیل سے لطف اندوز ہوئی۔

مزید پڑھیں:US Open: ایما ریڈوکانو نے یو ایس اوپن جیت کر تاریخ رقم کی

اس سے قبل بارٹی نے 2019 میں بھی یہ ایوارڈ جیتا تھا۔ اس ایوارڈ کو کئی بار جیتنے والے دوسرے کھلاڑی اسٹیو ہوکر اور سیلی پیئرسن ہیں۔

اپنے کیریئر میں 17 عالمی ریکارڈ بنانے والے درمیانی اور لمبی دوری کے رنر رون کلارک اور سابق لیگ اسپنر شین وارن کو ہال آف فیم میں لیجنڈز کا درجہ دیا گیا۔ وارن کا 52 سال کی عمر میں گزشتہ مارچ میں انتقال ہوگیا تھا۔Ashleigh Barty Receives Australia Prestigious Award Today

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details