اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Arshdeep Likely to Play ارشدیپ دوسرے ٹی ٹوئنٹی کے لیے فٹ، سیمسن کا کھیلنا مشکوک - ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ

کرکٹ نیوز ویب سائٹ کرک بز نے بدھ کو ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ وکٹ کیپر بلے باز سیمسن ٹیم کے ساتھ پونے جانے کے بجائے ممبئی میں ہی ٹھہرےہیں-Arshdeep Likely to Play

ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ

By

Published : Jan 4, 2023, 10:04 PM IST

پونے: ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹی 20 میں سلیکشن کے لیے فٹ ہیں جبکہ ان کے ساتھی سنجو سیمسن گھٹنے کی چوٹ کی وجہ سے باہر ہو سکتے ہیں۔Arshdeep Likely to Play

کرکٹ نیوز ویب سائٹ کرک بز نے بدھ کو ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ وکٹ کیپر بلے باز سیمسن ٹیم کے ساتھ پونے جانے کے بجائے ممبئی میں ہی ٹھہرےہیں، جہاں ان کے گھٹنے کی جانچ ہوگی ۔ منگل کو ممبئی میں پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سیمسن نے کیچ لینے کی کوشش میں چھلانگ لگا دی۔ انہوں نے پہلی ہی کوشش میں گیند کو پکڑ لیا تاہم زور سےگرنے کی وجہ سے گیند ان کے ہاتھ سے نکل گئی۔ اس کے بعد بھی وہ میچ میں فیلڈنگ کرتے رہے لیکن بعد میں ان کے گھٹنے میں سوجن کی وجہ سے طبی مشورہ لینے کے لئے کہا گیا۔Arshdeep Likely to Play

کرکبز نے کہا کہ سیمسن کا دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں کھیلنا طبی معائنے اور ٹیم انتظامیہ کے فیصلے پر منحصر ہوگا۔

دریں اثنا، ذرائع نے بتایا کہ ارشدیپ، جو بخار کی وجہ سے پہلے ٹی 20 سے باہر ہو گئے تھے، انتخاب کے لیے دستیاب ہیں۔ ارشدیپ کی غیر موجودگی میں ہندوستان نے پہلے میچ میں شیوم ماوی کو موقع دیا جنہوں نے چار اوور میں 22 رنز دے کر چار وکٹیں لے کر اپنا ڈیبیو یادگار بنا دیا۔ یواین آئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details