آرچری ایسوسی ایشن آف انڈیا اور قبائلی امور کے مرکزی وزیر ارجن منڈا نے پولینڈ میں 15 میڈل جیتنے والے جونیئر تیر اندازی ٹیم کے تیر اندازوں کو اعزاز سے نوازا۔
ارجن منڈا نے جونئیر تیر اندازی ٹیم کو اعزاز سے نوازا
اس دوران انہوں نے کہا کہ 'جونیئر تیر اندازوں نے اب تک کی سب سے نمایاں کارکردگی پیش کی ہے، جو قابل ستائش ہے'۔ منڈا نے کہا کہ جونیئر کھلاڑیوں نے 15 میڈل جیت کر مستقبل میں دنیا پر بھارتی حکمرانی کی نوید سنادی ہے۔
ارجن منڈا نے جونئیر تیر اندازی ٹیم کو اعزاز سے نوازا ارجن منڈا نے جونئیر تیر اندازی ٹیم کو اعزاز سے نوازا عالمی جونیئر چمپیئن شپ میں اب تک یہ بھارت کی سب سے بہتر کارکردگی ہے۔ اب تک مجموعی طور پر یوتھ چمپیئن شپ میں بھارت نے 26 میڈل جیتے تھے، لیکن اس وقت صرف ایک چمپیئن شپ میں 15 میڈل آنا اپنے آپ میں ایک تاریخی کارنامہ قرار دیا جاسکتا ہے۔
مزید پڑھیں:T20 WC 2021 schedule: بھارت 24 اکتوبر کو پاکستان کے خلاف کھیلے گا
اس چمپیئن شپ میں 500 سے زیادہ دنیا کی تیر اندازوں نے شرکت کی۔ جس میں بھارتی تیر اندازوں نے اپنا لوہا منوایا۔ حالانکہ 24 تیر اندازوں میں سے 14 نے پہلی بار انٹرنیشنل ایونٹ میں شرکت کی تھی۔