اردو

urdu

ETV Bharat / sports

FIFA World Cup 2022 کروشیا کو شکست دے کر ارجنٹینا فائنل میں پہنچا - فیفا ورلڈ کپ 2022

ارجنٹینا نے فیفا ورلڈ کپ 2022 کے فائنل میں اپنی جگہ یقینی کر لی ہے۔ سیمی فائنل میچ میں ارجنٹینا نے کروشیا کو 0۔3 سے شکست دی۔ Argentina Beat Croatia

کورشیا کو شکست دے کر ارجنٹینا فائنل میں پہنچا
کورشیا کو شکست دے کر ارجنٹینا فائنل میں پہنچا

By

Published : Dec 14, 2022, 6:49 AM IST

Updated : Dec 14, 2022, 6:58 AM IST

دوحہ: اسٹار کھلاڑی لیونل میسی نے اپنی ٹیم ارجنٹینا کو فیفا ورلڈ کپ 2022 کے فائنل میں پہنچا دیا ہے۔ ارجنٹینا نے پہلے سیمی فائنل میں کروشیا کو 0۔3 سے شکست دے کر فائنل میں داخل ہو گئی ہے۔ ارجنٹینا کی جانب سے پہلا گول میسی نے کیا جب کہ جولین الواریز نے مزید دو گول داغے۔ اس میچ میں لیونل میسی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ ارجنٹائن اب 18 دسمبر کو فائنل میں فرانس یا مراکش سے کھیلے گا۔ میسی نے اپنی کپتانی میں ارجنٹینا کو دوسری بار فائنل میں پہنچایا ہے۔ Argentina reach final after defeating Croatia

ارجنٹینا کا کھاتہ 34ویں منٹ میں کپتان لیونل میسی کے گول سے کھلا۔ انہوں نے یہ گول پنالٹی پر کیا۔ کروشیا کے گول کیپر لیواکوچ نے جولین الواریز کو فاول کیا۔ اس کے بعد ارجنٹینا کو پنالٹی ملی اور میسی نے فیفا ورلڈ کپ 2022 میں اپنا 5واں گول کیا۔ الواریز نے ٹیم کے لیے دوسرا گول 39ویں منٹ میں کیا۔ ارجنٹینا کی جانب سے تیسرا گول جولین الواریز نے 69ویں منٹ میں کیا۔ Argentina vs Croatia World Semi final

یہ بھی پڑھیں: Morocco Team Strategy مراکش کی ٹیم کی یہ خصوصیت تاریخ رقم کر سکتی ہے

ارجنٹینا کی ٹیم چھٹی بار فائنل میں پہنچی ہے۔ اس سے قبل 1930 میں انہیں یوراگوئے نے شکست دی تھی۔ 1978 کے فائنل میں ارجنٹینا نے ہالینڈ کو شکست دے کر پہلی بار ٹائٹل پر قبضہ کیا۔ اس کے بعد 1986 میں فائنل میں مغربی جرمنی کو شکست دی۔ پھر 1990 میں مغربی جرمنی کے خلاف ٹائٹل میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اسی دوران 2014 میں بھی انہیں جرمنی کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔

Last Updated : Dec 14, 2022, 6:58 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details