اردو

urdu

ETV Bharat / sports

تمغے جیتے لیکن نہیں ملی انعامی رقم

ایسا کم ہی سننے میں آیا ہے کہ بین الاقوامی سطح کے کھلاڑیوں سے سجے قومی سطح کے ٹورنامنٹ میں تمغہ جیتنے والے کھلاڑیوں کو انعامی رقم کا چیک دے کر بغیررقم کے واپس بھیج دیا گیا ہو۔

By

Published : May 15, 2019, 2:19 PM IST

تمغے جیتے لیکن نہیں ملی انعامی رقم

ایسا ہی معاملہ گزشتہ ماہ چنڈی گڑھ میں کھیلے گئے نیشنل رینکنگ تیر اندازی ٹورنامنٹ میں ہوا۔

یہ کوئی چھوٹا موٹا ٹورنامنٹ نہیں تھا بلکہ اس میں ایشیائی اور دولت مشترکہ کھیلوں کے سنہری تنغہ فاتح ابھیشیک ورما، رجت چوہان، دیپیکا کماری سمیت ایشین گیمز کے میڈلسٹ ترونديپ رائے، اولمپیئن اتان داس جیسے کھلاڑی شریک تھے۔

تمغے جیتے لیکن نہیں ملی انعامی رقم

فاتح کھلاڑی کے لیے 60 ہزار روپے اور آٹھویں نمبر پر آنے والے کے لیے 10 ہزار روپے کی انعامی رقم کا اعلان کیا گیا تھا، لیکن کسی کو بھی رقم نہیں ملی۔

تیر اندازی کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب اتنے بڑے ٹورنامنٹ میں فاتحین کو موقع پر انعامی رقم کا چیک نہیں دیا گیا، اگرچہ ایوارڈ تقسیم کی تقریب کے دوران رقم کو دکھاتا چیک کا بڑا نقل ضرور دیا گیا اور کہا گیا کہ رقم ان کے اکاؤنٹ میں بھیج دی جائے گی۔

یہ ٹورنامنٹ 16 سے 18 اپریل کو ہوا تھا لیکن تیراندازوں کا دعویٰ ہے کہ انہیں اب تک انعام کی رقم نہیں ملی ہے۔

اس ٹورنامنٹ میں ترونديپ رائے، بوبالا دیوی، ابھیشیک ورما اور پورواشا شینڈے نے طلائی تمغے جیتے تھے۔

اس ٹورنامنٹ کے بعد ہی سپریم کورٹ کی جانب سے تیر اندازی یونین کو تحلیل کر کے نئے سرے سے انتخابات کرانے کا حکم دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تیر اندازوں نے اس مسئلے کو تیر اندازی یونین کے کچھ عہدیداروں کے سامنے اٹھایا ہے جس میں فوری طور پر تیر اندازوں کو انعام کی رقم جاری کرنے کی بات کہی گئی ہے۔

اس معاملے میں تیر انداز بھی حیران ہیں، ان کا کہنا ہے کہ ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ نیشنل رینکنگ ٹورنامنٹ میں اتنی دیر تک انعام کی رقم ہی نہیں دی گئی۔

ٹورنامنٹ کو منعقد کرانے والے تیر اندازی یونین کے سیکرٹری جنرل مہا سنگھ کا کہنا ہے کہ تیر اندازوں کو انعامی رقم آر ٹی جی ایس کے ذریعے جاری کی گئی ہے اور کچھ تیراندازوں کاآئی ایف ایس سی کوڈ غلط نکلا ہے جس کی وجہ سے رقم ان کے اکاؤنٹ میں نہیں جا سکی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details