لوزیل: قطر میں جاری فٹبال ورلڈکپ میں سعودی عرب نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ارجنٹینا کو 1-2 سے شکست دے کر بڑا اپ سیٹ کردیا۔ فیفا کی عالمی رینکنگ میں 51 ویں نمبر پر موجود سعودی ٹیم نے عالمی نمبر 3 ارجنٹینا کو ورلڈکپ میں 2 کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دی ہے۔ اس میچ کے دوران سعودی عرب کی جانب سے دوسرا گول کرنے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ اس ویڈیو کی خاص بات عربی میں ہونے والی کمنٹری ہے۔ کمنٹیٹر کا جوش و جذبہ قابل سماعت ہے اور لوگ اسے کافی پسند کر رہے ہیں۔
Arabic Commentary in FIFA Match فیفا ورلڈ کپ میچ کی عربی میں کمنٹری کا ویڈیو وائرل - فیفا میچ کے دوران عربی میں کمنٹری
فیفا ورلڈ کپ میں ارجنٹینا اور سعودی عرب کے درمیان کھیلے گئے میچ میں عربی زبان میں کمنٹری کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔ Arabic Commentary During FIFA World Cup Match
اس معاملے میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی محمد یوسف بھی متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکے۔ محمد یوسف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سعودی عرب کی جانب سے کیے جانے والے دوسرے گول کے دوران عربی کمنٹری کا ویڈیو شیئر کیا جسے لوگ خوب پسند کر رہے ہیں۔ محمد یوسف نے عربی کمنٹری کا ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا 'کیا زبردست کمنٹری ہے، اور کیا گول ہے۔ سعودی عرب ٹیم کو مبارکباد'۔ Saudi Arabia vs Argentina FIFA Match
واضح رہے کہ آج کے میچ میں ارجنٹینا ٹیم فیورٹ مانی جا رہی تھی لیکن سعودی عرب ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسے ایک کے مقابلے 2 گولز کر کے الٹ پھیر کر دیا۔ قطر کے شہر لوزیل میں کھیلےگئے میچ میں 2 بارکی فیفا عالمی چیمپئن ارجنٹینا کی جانب سے اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے 10 ویں منٹ میں پنالٹی پر گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی تھی تاہم میچ کے 48ویں منٹ میں سعودی عرب کی جانب سے صالح الشہری گول کر کے اسکور برابر کر دیا جبکہ 5 منٹ بعد اور 53ویں منٹ میں سالم الدوسری نے دوسرا گول کرکے ٹیم کو برتری دلائی اور کھیل ختم ہونے تک یہ برتری برقرار رہی۔