ٹیبل ٹینس کے لئے قومی تربیتی کیمپ کو منظوری - پہلا قومی کیمپ منعقد
اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (ایس اے آئی) نے ٹیبل ٹینس کے لئے قومی تربیتی کیمپ کو منظوری دے دی ہے۔ یہ کیمپ 28 اکتوبر سے 8 دسمبر تک سونی پت میں منعقد ہوگا۔
اس کیمپ میں گیارہ کھلاڑی (پانچ مرد، چھ خواتین) اور چار اسسٹنٹ ملازم شامل ہوں گے۔ ہندستانی ٹیبل ٹینس فیڈریشن سونی پت دہلی پبلک اسکول میں اس کیمپ کا انعقاد کرے گا۔ کیمپ کے لئے تقریباً 18لاکھ روپے کو منظوری دی گئی ہے۔ اس میں فضائی سفر اور طبی خرچہ بھی شامل ہے۔
کیمپ میں شامل ہونے والے کھلاڑی اسکول میں موجود رہائش کمپلیکس میں رہیں گے۔ کھیل سرگرمیوں کو پھر سے شروع کرنے کے لئے ایس اے آئی کی طرف سے منظور کردہ قائم معیاری آپریٹنگ طریقہ کار پر عمل کیا جائے گا۔ اس برس مارچ میں کورونا وائرس کی وجہ سے ملک گیر لاک ڈاون کے اعلان کے بعد ٹیبل ٹینس کے لیے یہ پہلا قومی کیمپ منعقد کیا جائے گا۔
دولت مشترکہ کھیلوں میں چار بار سونے کا تمغہ جیتنے والے انچت شرت کمل مردوں کی تربیت گروپ کا حصہ ہوں گے۔ ان کے ساتھ مانش شاہ، مانو ٹھاکر، سدھانشو گروور اور جوبین کمار بھی تربیتی کیمپ میں شامل ہوں گے۔ خواتین تربییتی گروپ میں انوشا کٹمبلے، دیا چتلے، ستیرتھا مکھرجی، ارچنا کامت، تکمی سرکار اور کوشانی ناتھ حصہ لیں گی۔