اردو

urdu

ETV Bharat / sports

انشو ملک نے عالمی کشتی چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیتا

انشو نے چاندی کا تمغہ جیت کر نہ صرف پوڈیم (ٹاپ تھری) کے ساتھ مہم ختم کی، بلکہ تاریخ رقم کی۔ دراصل وہ اس چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیتنے والی پہلی بھارتی خاتون بن گئی ہیں۔

By

Published : Oct 8, 2021, 8:47 PM IST

انشوملک نے عالمی کشتی چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیت کر تارخ رقم کی
انشوملک نے عالمی کشتی چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیت کر تارخ رقم کی

نوجوان بھارتی خاتون پہلوان انشو ملک نے جمعرات کےروز ورلڈ ریسلنگ چیمپئن شپ میں 57 کلوگرام خواتین فری اسٹائل کشتی میں چاندی کا تمغہ جیتا۔ جب کہ امریکہ کی ہیلن مارولٹس نے 3.59 منٹ تک جاری رہنے والے سونے کے تمغے کے مقابلے میں انشو کو شکست دے کر طلائی تمغہ جیتا۔

انشو نے چاندی کا تمغہ جیت کر نہ صرف پوڈیم (ٹاپ تھری) کے ساتھ مہم ختم کی، بلکہ تاریخ رقم کی۔ دراصل وہ اس چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیتنے والی پہلی بھارتی خاتون بن گئی ہیں۔

عالمی چیمپئن شپ کے فائنل میں جگہ بنانے والی بھارت کی پہلی خاتون پہلوان بنیں 20 سالہ انشونے مقابلے میں جارحانہ اور مثبت انداز میں آغاز کیا، لیکن آخرمیں مخالف پہلوان نے انہیں شکست دے دی۔ انشو پہلے راؤنڈ کے بعد 1-0 سے آگے تھیں، لیکن دوسرے راؤنڈ میں ہیلن پوری طرح حاوی رہیں۔ امریکی پہلوان نے انشو کا ہاتھ پکڑا اور پھر ٹیک ڈاون موو کے ساتھ 2-1 کی برتری حاصل کر لی۔ اس درمیان انہوں نے انشو کے دائیں ہاتھ کو نہیں چھوڑا اور مزید دو پوائنٹس کے ساتھ 4-1 سے آگے ہوگئیں۔

یہ بھی پڑھیں:آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے آفیشل کا اعلان کیا

مخالف پہلوان کی مضبوط گرفت کی وجہ سے انشو کافی تکلیف میں نظرآئیں، لیکن ہیلن نے اپنی گرفت کمزور نہیں ہونے دی اور آخر میں انشو کوچت کرکے جیت درج کی۔ انشو کو میچ کے فورا بعد طبی مدد لینی پڑی۔ وہ ایوارڈ تقسیم کرنے کی تقریب کے دوران ہاتھ کو بیلٹ کاسہارا دیتی ہوئیں نظرآئیں۔انشو نےسیمی فائنل میچ میں یوکرین کی سولومیا ونّک کے خلاف 11-0 کی تکنیکی برتری (وی ایس یو) کے ساتھ فائنل میں پہنچی تھیں۔ اس سے قبل کوارٹر فائنل میں اس نے منگولیا کی داواچیمیگ ایرکھمبیار کو 5-1، اور پری کوارٹر فائنل میں قزاقستان کی نیلوفر رائمووا کو وی ایس یو1 سے 15-5 سے شکست دی تھی۔

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details