وزیر اعظم مودی نے منگل کو قوم کے نام اپنے خطاب کے دوران احتیاطا 21 دنوں کے لئے پورے ملک میں لاک ڈاؤن کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد ریجیجو نے ملک بھر کے ٹریننگ کیمپ اور مراکز کو بند رکھنے کے لئے کہا ہے۔
ریجیجو نے ٹویٹ کرکے کہا کہ حکومت کے رہنما خطوط کے مطابق 21 دن کے لاک ڈاؤن کے دوران تمام ٹریننگ کیمپ اور مرکز بند رہیں گے۔آپ سب کھلاڑی جہاں بھی ہیں وہیں آپ کی جسمانی وذہنی فٹنس کو بنائے رکھیں ۔
مرکزی وزیر کھیل ریجیجو نے بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کے ٹوکیو اولمپکس کو 2021 تک ملتوی کرنے کے فیصلے کا بھی خیر مقدم کیا۔