نئی دہلی:بھارتی فٹبال کی ایگزیکٹو کمیٹی نے یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ فیڈریشن کے اسٹریٹجک پلان کے مطابق بڑے ایونٹس کی میزبانی اس کی ترجیحات میں شامل نہیں ہے۔All India Football Federation Withdraw Bid For Asian Cup 2027
بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم اے ایف سی ایشین کپ 2027 جیسے بڑے ایونٹس کی میزبانی سے قبل ملک میں فٹ بال کا ایک مناسب انفراسٹرکچر بنانے پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔
اے آئی ایف ایف کے صدر کلیان چوبے نے کہاکہ ہندوستان ہمیشہ سے بڑے ٹورنامنٹس کے لیے ایک شاندار اور موثر میزبان رہا ہے، جس کا مظاہرہ حال ہی میں ختم ہونے والے فیفا انڈر 17 ویمنز ورلڈ کپ میں ہوا۔ ایگزیکٹو کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ فی الحال فیڈریشن کی حکمت عملی نچلی سطح سے لے کر نوجوانوں کی ترقی تک ہر سطح پر فٹ بال کو مضبوط بنانے کے بنیادی اہداف پر مرکوز ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ ایک ہی وقت میں ہمیں اپنے اسٹیک ہولڈرز، خاص طور پر ریاستی انجمنوں کو مضبوط کرنا اور مقامی سطح پر فٹ بال کے ہر پہلو میں تبدیلی لانے کے لیے کلبوں کے ساتھ مل کر کام کرنا ہے۔