ڈنمارک کے ٹاپ سیڈ وکٹر ایکسیلسین نے اپنے تجربے کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے بھارتی نوجوان شٹلر لکشیہ سین کو لگاتار گیمز میں 21-10، 21-15 سے شکست دے کر مَردوں کے سنگلز آل انگلینڈ بیڈمنٹن چیمپئن شپ کا خطاب جیت لیا۔ Viktor Axelsen Beats Lakshya Senوکٹر نے یہ میچ 53 منٹ میں جیتا۔ یہ ان کا دوسرا ٹائٹل ہے۔ انہوں نے یہ خطاب 2020 میں بھی جیتا تھا۔
دوستری جانب اپنی تمام تر کوششوں کے باوجود لکشیہ سین وکٹر سے آگے نہیں نکل سکے۔ لکشیہ نے یہ موقع گنوا دیا اور وہ عظیم بیڈمنٹن کھلاڑی پرکاش پڈوکون (1980) اور پُلیلا گوپی چند (2001) کی صف میں نہیں پہنچ سکے۔Badminton Championship in Birmingham
اس سے قبل دوسری سیڈ جاپان کی اکانے یاماگوچی نے چوتھی سیڈ جنوبی کوریا کی این سیونگ کو کو 21-15 21-15 سے شکست دے کر خواتین کا سنگلز کا خطاب جیتا۔