برلن:گزشتہ ماہ جونیئر ورلڈ چیمپئن کا تاج پہننے والی ادیتی فائنل میں میکسیکو کی اینڈریا بیکیرا کو 149-147 سے شکست دے کر سینئر ورلڈ چیمپئن شپ میں سنگلز ٹائٹل جیتنے والی پہلی ہندوستانی خاتون بن گئیں۔
اس سے قبل 17 سالہ ادیتی نے سیمی فائنل میں ہم وطن جیوتی کو 149-145 سے شکست دی۔ جیوتی نے تاہم کانسہ کے تمغے کے مقابلے میں ترکی کے ایپیک تومروک کو 150-146 سے شکست دے کر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
خیال ر ہے کہ جمعہ کو ادیتی، جیوتی اور پرنیت کور کی ہندوستانی خواتین کی کمپاؤنڈ ٹیم نے عالمی چمپئن شپ میں ہندوستان کا پہلا طلائی تمغہ جیتا تھا۔دن کے آنے والے میچوں میں مردوں کے سنگلز کمپاؤنڈ ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں ہندوستان کے اوجس پروین دیوتلے کا مقابلہ پولینڈ کے پرزیمیسلاو کونیکی سے ہوگا۔